ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بہار پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے پر کاٹجو کے خلاف شکایت درج

بہار پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے پر کاٹجو کے خلاف شکایت درج

Thu, 29 Sep 2016 11:41:54    S.O. News Service

پٹنہ، 28؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )بہار کو لے کر قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے خلاف سپریم کورٹ کے سابق جج مارکنڈے کاٹجو کے خلاف آج ایک مقامی عدالت میں ایک شکایت درج کرکے ان پر غداری کا مقدمہ چلائے جانے کی اپیل کی گئی ہے۔ایڈووکیٹ اروند کمار نے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ اوم پرکاش کی عدالت میں کاٹجو کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 124اے، 500، 501اور 505کے تحت آج ایک شکایت نامہ دائر کیا۔عدالت کی طرف سے اس معاملے کی سماعت کی تاریخ مقرر کی جانی ابھی باقی ہے۔غورطلب ہے کہ کاٹجو نے فیس بک پر تبصرہ کیا تھا کہ پاکستان کو ہم کشمیر ایک شرط پر دے سکتے ہیں کہ اس کو کشمیر کے ساتھ ساتھ بہار بھی لینا پڑے گا۔بہار قانون ساز کونسل میں جے ڈی یو کے رکن نیرج کمار نے کل شام پٹنہ کے شاستری نگر تھانے میں کاٹجو کے خلاف غداری کا مقدمہ کئے جانے کو لے کر ایک ایف آئی آر درج کرائی تھی۔چوطرفہ تنقید ہونے پر کاٹجو نے کل صفائی دیتے ہوئے فیس بک پر بعد میں لکھا تھا کہ وہ صرف مذاق کر رہے تھے، لیکن آج پھر انہوں نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ بہارکی عوام کو ان کے خلاف شکایت اقوام متحدہ میں کرنی چاہیے ۔جب دروپدی کی توہین کی گئی تھی ، تو انہوں نے اپنی عزت کے دفاع کے لیے بھگوان کرشن سے اپیل کی تھی۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ نتیش کمار کہتے ہیں کہ ہم خود کو بہار کامان ، باپ ماننے لگے ہیں، میں بہارکے لوگوں کا ’مائی باپ‘نہیں بلکہ ان کا شکونی ماما ہوں۔


Share: