ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل: مچھلیوں کا شکار کرنے کے دوران ماہی گیر سمندر میں گرکر ہلاک

بھٹکل: مچھلیوں کا شکار کرنے کے دوران ماہی گیر سمندر میں گرکر ہلاک

Wed, 29 May 2024 20:38:07    S.O. News Service

بھٹکل 29/مئی (ایس او نیوز)  چھوٹی سی کشتی پر سوار ہوکر مچھلیوں کا شکار کرنے کے دوران سمندر میں گرکر ماہی گیر ہلاک ہوگیا جس کی شناخت  منجوناتھ موگیر (60) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ واردات  سوڈی گیدّے میں  بدھ کی شام کو پیش آئی۔

بتایا گیا ہے کہ منجوناتھ  کشتی پر سوار ہوکر  جال   کی مدد سے مچھلیوں کا شکار کررہا تھا، جب  وہ جال سمندر میں پھینک رہا تھا تو   مبینہ طور پر جال غلطی سے  اس کی گردن  کو ہی  لپیٹے  میں لے  لیا جس کے نتیجے میں منجوناتھ سمندر میں گرپڑا اور وہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

بھٹکل مضافاتی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے، پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔


Share: