بھٹکل:16 مئی (ایس او نیوز) بھٹکل مسلم ایسوسی ایشن کویت کے سابق صدر و سابق سکریٹری اور جماعت کے سرگرم رکن محمد ہاشم معلم کے دُختر حنین ہاشم معلم نے کارمل اسکول کویت سے تعلیم حاصل کرتے ہوئے سی بی ایس ای XII میں 92.80 فیصد مارکس کے ساتھ امتیازی کامیابی درج کی ہے۔ اس ہونہار طالبہ نے انفارمیٹکس پریکٹس کے ایک سبجیکٹ میں 99 فیصد مارکس لئے ہیں۔
ان کی اس شاندار کامیابی پربھٹکل کی مختلف جماعتوں کے ذمہ داران نے طالبہ سمیت ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی ہیں۔