ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل کے ہاڈولی دیہات میں ایک شخص نے کی خودکشی؛ زہر پینے سے پہلے لکھی تھی چٹی

بھٹکل کے ہاڈولی دیہات میں ایک شخص نے کی خودکشی؛ زہر پینے سے پہلے لکھی تھی چٹی

Wed, 11 Oct 2017 18:24:12    S.O. News Service

بھٹکل 11/اکتوبر (ایس او نیوز)  تعلقہ کے ہاڈولی  ، ہلیانی دیہات میں ایک شخص نے زہر کھاکر خودکشی کرلی جس کی شناخت مہاویر جینادتّا آلور (51) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس نے کھیتوں میں کیڑوں کو مارنے والی دوائی کھا کر خودکشی کی ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  مہاویر کی اہلیہ اور اُس کا بیٹا ممبئی میں رہتے ہیں، دو تین روز قبل اُن سے بات چیت ہوئی تھی، مگر کل منگل صبح اُس نے کیڑوں کو مارنے والی دوائی کھاکر خودکشی کی ہے۔ پولس ذرائع کے مطابق جائے وقوع پر خودکشی نوٹ بھی ملا ہے، جس میں لکھا ہے کہ وہ زندگی سے بیزار ہوکر موت کو لگارہا ہے، نوٹ میں آخر میں سبھوں سے معافی بھی مانگی ہے۔

مہاویر کے بھائی دھرنیندرا جینا دتّا کی شکایت پر بھٹکل مضافاتی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔

 


Share: