بھٹکل 19/اکتوبر (ایس او نیوز) یہاں نوائط کالونی سٹی لائٹ ہوٹل کے قریب نیشنل ہائی وے پر ہوئی دو موٹر بائک کی ٹکر میں تین لوگ زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی گئی ہے اور اُسے فوری طور پر منی پال شفٹ کیا گیا ہے۔ حادثہ آج جمعرات شام قریب 7:30 بجے پیش آیا۔
بتایا گیا ہے کہ مشتاق عبدالمجید مُلا (35) بھٹکل سے مرڈیشور اپنے گھر جارہا تھا کہ مخالف سمت سے آنے والی دوسری بائک کے ساتھ اس کی ٹکر ہوگئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ مشتاق کے سر کا ایک حصہ پھٹ گیا اور کان سے خون بہنے لگا۔ اسے فوری طور پر بھٹکل سرکاری اسپتال منتقل کرنے کے بعد منی پال شفٹ کیا گیا ہے۔ اس کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔
دوسری بائک پر سوار بلال کھنڈ (گلمی) کے منجوناتھ نائک (46) اور ان کی اہلیہ منگلا نائک بھی زخمی ہوئے ہیں، جنہیں بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد دی گئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ مشتاق بھٹکل کے تینگنگونڈی میں اطہر محلہ کا رہنے والاہے، مگر شادی کے بعد وہ مرڈیشور میں رہائش پذیر ہے۔ وہ کسی مسجد میں موذن کے فرائض انجام دینے کی بات معلوم ہوئی ہے۔