ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھوپال :ریاستی سرکاری عمارت میں آتشزدگی

بھوپال :ریاستی سرکاری عمارت میں آتشزدگی

Sat, 09 Mar 2024 17:29:02    S.O. News Service

بھوپال، 9/مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی) مدھیہ پردیش کے بھوپال میں واقع ولبھ بھون اسٹیٹ سیکریٹریٹ کی عمارت میں آج آتشزدگی کا حادثہ پیش آیا ہے۔  حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ہی فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیاں جائے وقوع پروقت پر پہنچ گئی تھیں جس کے ذریعے فوری طور پر آگ پر قابو پالیا گیا۔

اس حادثے کے تعلق سے مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ موہن یادو نے کہا کہ ’’مجھے مہیا کی گئی تفصیلات کے مطابق آگ پرانی عمارت ولبھ بھون کی تیسری منزل پر لگی تھی۔ کلکٹر سے موصول ہوئی معلومات کے مطابق میں نے سی ایس سے کہا ہے کہ وہ اس حادثے کی تفصیلی معلومات جمع کریں اور مجھے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ ہم نےاس بات کو یقینی بنانے کے لئے ہدایت جاری کی ہے کہ ایسا کوئی حادثہ دوبارہ پیش نہ آئے اور مجھے امید ہے کہ ایسا حادثہ دوبارہ نہیں ہوگا۔ ‘‘

فی الحال حادثہ میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ صفائی کارکنان نے صبح ساڑھے ۹؍ بجے کے قریب ولبھ بھون سےدھواں اٹھتے دیکھا جو سکریٹریٹ کی عمارت کا سرکاری نام ہے اور فوراََ فائر بریگیڈ کو الرٹ کیا گیا تھا۔ 

بھوپال میونسپل کارپوریشن کے فائر آفیسر رامیشور نیل نے بتایا کہ ’’آگ پر فائر فائٹرز نے قابو پالیا ہے اور مزید کام جاری ہے۔ اب تیسری منزل سے صرف دھواں ہی نکل رہا ہے جہاں دستاویزات رکھے گئے تھے۔‘‘

انہوں نے مزید بتایا کہ تقریباََ  ۱۵ ؍سے ۲۰ ؍فائرٹینڈر کو آگ پر قابو پانے کے لئے تعینات کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سکریٹریٹ کمپلیکس کے گیٹ نمبر ۵؍ اور ۶؍ کے قریب تعینات صفائی کارکنان نے عمارت سے دھوان نکلتے دیکھا اور حادثے کی اطلاع دی۔


Share: