ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنٹوال: تیز رفتاربس کی ٹکر سے بائک سوار ہلاک

بنٹوال: تیز رفتاربس کی ٹکر سے بائک سوار ہلاک

Wed, 05 Oct 2016 16:24:04    S.O. News Service

بنٹوال 5؍اکتوبر(ایس او نیوز)نیشنل ہائی وے 234پرواقع مانی ہلا نامی مقام پر بڑی تیزرفتاری اور بے پروائی سے چلائی جارہی کے ایس آر ٹی سی بس نے ایک بائک کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں بائک سوار ہلاک ہوگیا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق مہلوک سشانت رائے دھرمستلا کی طرف جارہا تھا تب بس ڈرائیور نے دوسری گاڑی کہ اوور ٹیک کرنے کی کوشش میں سامنے کی طرف سے بہت ہی تیز رفتاری سے سشانت کی بائک کو ٹکر ماری اوروہ بائک کے ساتھ بس کے ٹائروں میں پھنس گیا۔ مقامی لوگوں نے شدیدزخمی حالت میں سشانت کو اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی مگر وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔جبکہ بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر حادثے کے بعد موقع پر سے فرار ہوگئے۔

کہتے ہیں کہ سشانت کی فیملی سکلیشپور کی رہنے والی ہے جو کچھ عرصے پہلے بنٹوال کے پیلا ٹابیٹو میں منتقل ہوگئی ہے۔ سشانت کی شادی گزشتہ سال ہی ہوئی تھی اور اس کی بیوی جلد ہی بچے کو جنم دینے کے مرحلے میں ہے۔

بس ڈرائیور کی بے پرواڈرائیونگ کو حادثے کا سبب بتاتے ہوئے مقامی لوگوں نے احتجاج کیا اور تھوڑی دیر کے لئے ٹریفک جام ہونے کے علاوہ ماحول کشیدہ ہوگیا۔دیہی پولیس اسٹیشن کے ایس آئی رکھشیت گوڈا،ٹاؤن پی ایس آئی نندا کمار، ٹریفک پی ایس آئی چندرا شیکھریا اور دیگر اہلکاروں نے موقعۂ واردات پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کیا۔

 


Share: