ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بس پاس معاملہ پر جھگڑا،خاتون کنڈکٹر نے طالب علم کا ہاتھ کاٹ لیا

بس پاس معاملہ پر جھگڑا،خاتون کنڈکٹر نے طالب علم کا ہاتھ کاٹ لیا

Fri, 30 Sep 2016 15:28:03    S.O. News Service

بنگلورو29؍ستمبر(ایس او نیوز)بس پاس کے معاملے میں ایک طالب علم اور بی ایم ٹی سی بس کی خاتون کنڈکٹر کے درمیان جھڑپ کی نوبت ہاتھا پائی تک آگئی اور خاتون کنڈکٹر نے طالب علم کے ہاتھ کو کاٹ لیا۔ جالہلی کے آر پورم روٹ پر چلنے والی بی ایم ٹی سی بس کی کنڈکٹر نے گنگمنا گڈی کے کالج کے طالب علم کے ساتھ پاس کے معاملے میں جھگڑا کیا اور بس اسٹاپ پر اس کے ہاتھ کاٹ لئے، فوری طور پر پولیس نے مداخلت کرکے ان دونوں کے درمیان جھگڑے کو ختم کروایا ۔اسی بات کو لے کر مشتعل کنڈکٹر نے جالہلی ٹریفک پولیس کے ساتھ بھی تکرار کی۔ اس سلسلہ میں پولیس نے ایک معاملہ درج کرلیا ہے۔


Share: