ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بحرین میں بھٹکل مسلم جماعت کی جانب سے سالانہ عید ملن تقریب؛  ہونہار طلبہ کی تہنیت؛  عائشہ الطاف مصباح کو ملا ریفل ڈراء کا پہلا انعام

بحرین میں بھٹکل مسلم جماعت کی جانب سے سالانہ عید ملن تقریب؛  ہونہار طلبہ کی تہنیت؛  عائشہ الطاف مصباح کو ملا ریفل ڈراء کا پہلا انعام

Sat, 01 Oct 2016 14:37:36    S.O. News Service

بحرین یکم اکتوبر (ایس او نیوز/ محمد اظہر الدین آرمار) بھٹکل مسلم جماعت بحرین کا عیدملن پروگرام جمعرات 29 ستمبر کو انٹرکونٹی نینٹل ریجنسی میں شاندار عشائیہ کے ساتھ شروع ہوا جس میں بحرین کے اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے  ہونہار بھٹکلی بچوں کو ایوارڈ سے نوازتے ہوئے اُن کی تہنیت کی گئی۔ پروگرام میں بچوں کے پروگرام کے ساتھ ساتھ، کوئیز پروگرام اور ریفل ڈراء  حاضرین کے لئے نہایت جاذب رہا۔ مہمان خصوصی کے طور پر تشریف فرما بھٹکل مسلم جماعت دبئی کے سابق جنرل سکریٹری مولوی عبدالمین مُنیری نے سرپرستوں کو بچوں کی تربیت اور اُن کی دینی تعلیم اور اخلاقیات پر زور دیا او نوائط برادری کی تاریخ نوجوانوں کے سامنے پیش کرتے ہوئے معاشرے میں پھیلی برائیوں کی روک تھام پر توجہ دلائی۔ پروگرام میں شریک ایک اور مہمان بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے سابق جنرل سکریٹری جناب محمد یونس قاضیا نے حاضرین کو مفید نصائح سے نوازا اور بھٹکل کے حالات سے اُنہیں آگاہ کرایا۔

امسال عیدملن کی تقریب میں اِناس بنت شعیب افریقہ کو A +   مارکس کے ساتھ امتیازی نمبرات سے کامیاب ہونے پر ہمت آفزائی کی گئی اور اُسے انعام اور سرٹی فیکٹ سے نوازا گیا۔ پروگرام میں مشتاق ائیکری، شاکر ربانی، منور انصار پیرزادے  وغیرہ نے سریلی آوازوں میں نظمیں پیش کرتے ہوئے حاضرین سے داد وصول کی، اسی طرح  سعود صدیقہ نے نظم کے ساتھ ساتھ نعت بھی سنائی جسے شرکاء نے کافی پسند کیا۔

پروگرام کے آخر میں ریفل ڈراء کے ذریعے ممبران میں انعامات تقسیم کئے گئے جس میں سب سے بڑا انعام 20 گرام گولڈ کوئین کی حقدار عائشہ الطاف مصباح رہی، دوسرے ا نعام کا قرعہ ہونڈا بائک حسن اشعار عجائب اور تیسرے انعام  کا قرعہ گولڈ کوئن منور انصار پیرزادے کے نام نکلا۔ اس کے علاوہ دیگر بہت سارے انعامات ممبران کو قرعہ کے ذریعے تقسیم کئے گئے۔ بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں کے لئے الگ سے قرعہ نکالا گیا تھا جس میں بچوں کو سائیکل تقسیم کئے گئے۔

پروگرام کی شروعات انزلہ صدیقہ کی تلاوت کلام پاک مع ترجمہ سے ہوا۔ بھٹکل مسلم جماعت بحرین کے سکریٹری اطہر پیرزادے نے مہمانوں کا تعارف پیش کرتے ہوئے اور اُن کا استقبال کیا۔جماعت کے صدر عبدالقادر جیلانی کوبٹے نے صدارت کی اور اخر میں صدارتی خطبہ کے ساتھ ساتھ کلمہ تشکر پیش کیا۔پروگرام کی نظامت مولوی عبدالرزاق خلیفہ نے کی آخر میں ان ہی کے دُعائیہ کلمات سے پروگرام اختتام کو پہنچا۔ ڈائس  پر جماعت کے سرپرست جناب عبدالٖغفار محتشم (جان) اور جناب اسماعیل محتشم (جان) موجود تھے۔
 

 


Share: