ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایمنسٹی کا یورپی یونین پر افغان باشندوں کی غیر قانونی ملک بدریوں کا الزام

ایمنسٹی کا یورپی یونین پر افغان باشندوں کی غیر قانونی ملک بدریوں کا الزام

Thu, 05 Oct 2017 19:18:57    S.O. News Service

کابل5اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے یورپی یونین اور اس کے رکن ممالک پر الزام لگایا ہے کہ وہ اپنے ہاں سے افغان تارکین وطن کی غیر قانونی ملک بدریوں کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ ایمنسٹی کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس ہندوکش کی اس ریاست میں قریب ساڑھے گیارہ ہزار افراد سینکڑوں حملوں اور پرتشدد واقعات میں ہلاک یا زخمی ہوئے، جن میں بہت بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی بھی تھی۔ اس کے باوجود یورپی یونین سے گزشتہ برس قریب دس ہزار افغان باشندوں کو ملک بدر کیا گیا۔ اس تنظیم کی مہاجرین اور تارکین وطن کے حقوق کے شعبے سے منسلک عہدیدار آنا شِیا نے کہا کہ افغانستان کے خراب تر ہوتے ہوئے حالات میں افغان تارکین وطن کی ملک بدری یورپی حکومتوں کا غیر قانونی اقدام ہے۔


Share: