ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایشورپا کی سنگولی راینا برگیڈ کا جلسہ فلاپ

ایشورپا کی سنگولی راینا برگیڈ کا جلسہ فلاپ

Sun, 02 Oct 2016 10:53:43    S.O. News Service

بنگلورویکم اکتوبر(ایس او نیوز) ریاستی لیجسلیٹیو کونسل کے اپوزیشن لیڈر ایشورپا کی طرف سے دلتوں اور پسماندہ طبقات کے اتحادپر مشتمل قائم سنگولی راینا برگیڈ کا جلسہ جو آج ہاویری میں منعقدہوا بری طرح فلاپ ہوگیا۔ ریاستی بی جے پی صدر بی ایس یڈیورپا سے اختلاف رکھ کر انہوں نے سنگولی راینا برگیڈ قائم کی ۔ بی جے پی کی ریاستی مجلس عاملہ اور عہدیداروں کی فہرست جاری کئے جانے کے بعد سے ہی ایشورپا یڈیورپا سے ناراض ہیں اور انہوں نے اس ناراضگی کا اظہار کرنے کیلئے سنگولی راینا برگیڈ قائم کی۔ پچھلے تین ماہ سے اس سلسلے میں وہ کوئی نہ کوئی بیان دیتے ہی آرہے ہیں۔ ساتھ ہی کئی بار اس سلسلے میں جلسۂ عام کے اہتمام کا اعلان کیا اور بعد میں اسے ملتوی کردیا۔آج یہاں کے میونسپل میدان میں منعقدہ راینا برگیڈ کے جلسۂ عام میں شرکاء کی تعداد نہ ہونے کے برابر تھی۔ ایشورپا نے دعویٰ کیاتھاکہ لاکھوں لوگوں کو یکجا کرکے جلسۂ عام منعقد کیا جائے گا، لیکن اس جلسہ میں صرف دس ہزار کے آس پاس لوگ جمع ہوپائے۔ ایشورپا نے کہاتھاکہ جلسہ میں بڑی تعداد میں مختلف مٹھوں کے سربراہ شریک ہوں گے، لیکن ان میں سے بھی کوئی سنگولی راینا برگیڈ کے جلسہ میں شریک نہیں ہوا۔ جلسہ سے قبل جو جلوس نکالا گیا اس میں مقامی بی جے پی لیڈران کے علاوہ کوئی بھی شامل نہیں ہوا۔ شہر سے بی جے پی رکن کونسل وی سومنا کے علاوہ بنگلور کا کوئی بی جے پی لیڈر اس کنونشن میں شریک نہیں ہوا۔ 


Share: