ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایس ایس ایل سی امتحانات کے نتائج : ریاستی سطح پر کامیابی کی مجموعی شرح 73.40 فیصد - اڈپی ضلع اول نمبر - دکشن کنڑا دوسرے مقام پر 

ایس ایس ایل سی امتحانات کے نتائج : ریاستی سطح پر کامیابی کی مجموعی شرح 73.40 فیصد - اڈپی ضلع اول نمبر - دکشن کنڑا دوسرے مقام پر 

Thu, 09 May 2024 11:46:26    S.O. News Service

بینگلورو 9 / مئی (ایس او نیوز) تعلیمی سال 2023-24 کے کرناٹکا سیکنڈری اسکول لیونگ سرٹفکیٹ (ایس ایس ایل سی) امتحانات کے نتائج کا اعلان ہوگیا ہے جس کا مجموعی اوسط 73.40 فیصد رہا ۔
    
امسال کے نتائج میں اڈپی ضلع نے 94 فیصد اول اور دکشن کنڑا نے 92.12 فیصد  کامیابی کی شرح کے ساتھ دوم مقام حاصل کیا ۔ شیموگہ 88.67  تیسرے ، کوڈاگو 88.67 چوتھے اور اتر کنڑا ضلع 86.54 فی صد کے ساتھ  پانچویں نمبر پر رہا ۔ کامیابی کے مجموعی فیصد  اعتبار سے 50.59 فیصد کے ساتھ یادگیر ضلع سب سے آخری درجے پر رہا ۔ سرسی تعلیمی ضلع کے مجموعی نتائج 84.64 فیصد  رہے ۔ 
    
بورڈ کے صدر کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق امسال ایس ایس ایل سی کے امتحانات 25 مارچ سے 6 اپریل تک منعقد کیے گئے تھے جس میں 8.69 لاکھ طلبہ نے شرکت کی تھی ۔
    
باگلکوٹ ضلع کی طالبہ انکیتا نے 625/625 یعنی صد فی صد مارکس حاصل کرتے ہوئے ریاستی سطح پر اول مقام حاصل کیا ہے ۔ جبکہ ضلع اتر کنڑا سرسی کے درشن، چینمیا اور شری رام نے 624/625 مارکس کے ساتھ ریاستی سطح پر دوسرا رینک حاصل کیا ہے ۔
    
    امتحانات کے تفصیلی نتائج کو کرناٹکا اسکولس ایگزامنیشن اینڈ ایسسمنٹ بورڈ کی ویب سائٹ  https://karresults.nic.in پر ملاحظہ کیا جا سکتا ہے ۔


Share: