ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی ڈپٹی کمشنر کااچانک کنداپور دورہ ؛ مختلف اداروں کا معائنہ

اڈپی ڈپٹی کمشنر کااچانک کنداپور دورہ ؛ مختلف اداروں کا معائنہ

Thu, 06 Oct 2016 01:59:30    S.O. News Service

کنداپور 5/اکتوبر (ایس او نیوز)اڈپی ضلع کے نئے ڈپٹی کمشنرجگدیش نے کنداپور بلدیہ اوردیگر ادروں کا اچانک دورہ کیا اور وہاں کے حالات کا معائنہ کیا۔سماج کلیان محکمہ کے تحت چلنے والے طلبا کے ہاسٹل کے لئے جو جگہ تجویز کی گئی تھی اس مقام پر پہنچ کر ڈی سی جگہ کا بھی معائنہ کیا۔

بہت ہی ملنسار مزاج کے حامل جگدیش نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اڈپی کے ڈی سی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اس قسم کایہ ان کا چوتھا دورہ ہے۔ضلع میں شفاف انتظامیہ کا خواب انہوں نے دیکھ رکھا ہے۔اور اسے پورا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کے ہاسٹل کے لئے سرکاری زمین دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے نجی زمین خریدنے کی تجویز منظور ہوئی ہے اور اس پر کام ہورہا ہے۔

اس موقع پر بلدیہ کے چیف افیسر گوپال کرشناشیٹی، تحصیلدار بورکر،ریوینیو انسپکٹر اور دیگر افسران موجود تھے۔
    
 


Share: