ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی ٹریک پر گینگ مین کی چوکسی سے ٹل گیا ٹرین حادثہ

اڈپی ٹریک پر گینگ مین کی چوکسی سے ٹل گیا ٹرین حادثہ

Mon, 27 May 2024 13:51:28    S.O. News Service

اڈپی ، 27 / مئی (ایس او نیوز) ایننجے اور پڈوبیدری ریلوے ٹریک پر گینگ مین پردیپ شیٹی کی چوکسی کی وجہ سے ایک بڑا ریل حادثہ ٹل گیا ۔
    
اتوار کی رات کو 2:25 بجے گینگ مین پردیپ شیٹی نے ایک تیز روشنی والی ٹارچ کے ساتھ نگرانی کرنے کے دوران ریلوے ٹریک پر ایک جوائنٹ کو کھسکا ہوا پایا ۔ اس نے فوری طور پر  اڈپی میں آر ایم ای کو اس کی اطلاع دی ۔ وہاں سے ٹریک منیجمنٹ ٹیم کو موقع پر بھیجا گیا اور جوائنٹ سلِپ کو درست کیا گیا ۔ 
    
کونکن ریلوے منگلورو کی پبلک ریلیشن آفیسر سدھا کرشنا مورتی نے بتایا کہ جوائنٹ سلِپ درست کرنے میں تقریباً تین گھنٹے کا وقت لگا اس لئے اس ٹریک سے گزرنے والی تمام ٹرینوں کو اڈپی اور سورتکل ریلوے اسٹیشنوں پر روک لیا گیا ۔ اس طرح کونکن ریلوے ڈیویژن کی تمام ٹرینوں اتوار کے دن تین گھنٹہ تاخیر چلانا پڑا ۔ 
    
کونکن ریلوے کے چیف منیجنگ ڈائریکٹر (سی ایم ڈی) سنتوش زھا نے اپنے فرائض کی ادائیگی میں چوکسی کا مظاہرہ کرنے ایک بڑے حادثے کو ٹالنے کا سبب بننے والے گینگ مین پردیپ شیٹی کے لئے 25 ہزار روپے  انعام دینے کا اعلان کیا اور اڈپی سیکشن کے سینئر انجینئر گوپال کرشنا کے ہاتھوں انعامی رقم کا چیک پردیپ شیٹی کو سونپا گیا ۔ اس موقع پر شال پوشی اور گلدستہ پیش کرتے ہوئے پردیپ کی عزت افزائی بھی کی گئی ۔ 


Share: