ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آپ کا ایک ووٹ آپ کے پورے خاندان کی تقدیر بدل دے گا: راہل گاندھی

آپ کا ایک ووٹ آپ کے پورے خاندان کی تقدیر بدل دے گا: راہل گاندھی

Mon, 13 May 2024 17:47:21    S.O. News Service

نئی دہلی،13/مئی (ایس او نیوز /ایجنسی)  لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران کانگریس لیڈر راہل  گاندھی نے لوگوں سے بھرپور ووٹنگ کرنے کی اپیل کی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا ہے کہ آپ کے ایک ووٹ سے آپ کے جمہوری حقوق کا تحفظ ہی نہیں بلکہ پورے خاندان کی تقدیر بدل جائے گی۔

راہل گاندھی نے اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ ’’ آج ووٹنگ کا چوتھا مرحلہ ہے۔ پہلے تین مرحلوں میں یہ واضح ہو گیا ہے کہ 4 جون کو انڈیا الائنس کی حکومت بننے جا رہی ہے۔ یاد رکھئے، آپ کے ایک ووٹ سے صرف آپ کے جمہوری حقوق کا تحفظ ہی نہیں ہوگا بلکہ آپ کے پورے خاندان کی تقدیر بھی بدل جا ئے گی۔

کانگریس کے لیڈر نے اپنے اس پوسٹ میں کانگریس کےانتخابی منشور کی گارنٹیوں میں سے دو گارنیٹوں ’پہلی نوکری پکی‘ اور ’مہالکشمی‘ کا بھی ذکر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ

’’1ووٹ= نوجوانوں کے لیے 1لاکھ روپئے سالانہ کی پہلی نوکری پکی

1ووٹ= غریب خواتین کے بینک اکاؤنٹس میں سالانہ 1 لاکھ روپئے‘‘

راہل گاندھی نے مزید لکھا ہے کہ ’’ اس لیے بڑی تعداد میں باہر نکل کر ووٹ ڈالیے اور بتا دیجئے کہ ملک اب اپنے مسائل پر ووٹ کرے گا۔


Share: