ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اُڈپی کے کارکلا ہائی وے پربھیانک سڑک حادثہ؛ ماں اور بیٹا ہلاک

اُڈپی کے کارکلا ہائی وے پربھیانک سڑک حادثہ؛ ماں اور بیٹا ہلاک

Wed, 05 Oct 2016 19:45:58    S.O. News Service

اُڈپی 5/ اکتوبر (ایس او نیوز) ضلع کے کارکلا اسٹیٹ ہائی وے پر پیش آئے ایک بھیانک سڑک حادثہ میں ماں اور بیٹا اُس وقت ہلاک ہوگئے جب ان کی نانو کار مخالف سمت سے آرہی ایک لاری سے تیز رفتاری کے ساتھ ٹکراگئی۔ مرنے والوں کی شناخت کارکلا تعلقہ کے گلوریا آئیل ملس کے مالک والٹر ڈیسوزا کی اہلیہ شالیٹ ڈیسوزا (45) اور اس کا بیٹا وینسن ڈیسوزا (21) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق حادثہ آج بدھ شام قریب چار بجے نیٹّے لیمینا کراس کے قریب پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ لاری دھان کے کھیتوں کو کاٹنے والی مشین کو لادے کارکلا سے پڈوبدری کے راستے مینگلور جارہی تھی، جبکہ نانو کار مخالف سمت سے تیزی کے ساتھ کارکلا آرہی تھی۔

حادثے کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ٹکر لگتے ہی پوری کار کے پرخچے اُڑ گئے اور ماں اور بیٹٓا دونوں کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔

خبر ملی ہے کہ ان لوگوں نے چار ماہ قبل ہی نانو خریدی تھی اور آج مینگلور میں واقع شوروم سے سروس کرکے واپس لوٹ رہے تھے، جس کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔ ٹکر لگتے ہی ماں اور بیٹا دونوں کار کے پرزوں کے اندر ایسے بری طرح پھنس گئے تھے کہ مقامی لوگوں کی مد سے سی سی بی کے ذریعے گاڑی کے پرزوں کو الگ کرکے دونوں کی لاشوں کو باہر نکالنا پڑا۔ حادثے سے قریب پونا گھنٹہ تک کارکلا ۔ پڈوبدری ہائی وے بند رہا۔

مہلوک ونسن ڈیسوزا کے تعلق سے بتایا گیا ہے کہ  وہ اسکول اور کالج میں بے حد  ذہین تھا،حال ہی میں اپنی میکانیکل انجینرنگ مکمل کی تھی اور قریب ڈیڑھ ماہ قبل گجرات کی ایک کمپنی میں جوائنٹ ہوا تھا۔ مگر کام سے مطمئن نہ ہونے پر واپس گائوں آیا تھا۔

کارکلا مضافاتی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

 


Share: