ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انڈین ریلویز کی اب 3AC سے بھی سستی 'ایکانومی اے سی کلاس' کوچ والی ٹرین منظر عام پر لانے کی تیاری

انڈین ریلویز کی اب 3AC سے بھی سستی 'ایکانومی اے سی کلاس' کوچ والی ٹرین منظر عام پر لانے کی تیاری

Sun, 02 Jul 2017 19:42:55    S.O. News Service

نئی دہلی 2/جولائی (ایس او نیوز)  انڈین  ریلوے جلد ہی ٹرین پر سفر کرنے والے مسافروں کو کم قیمت پر AC کی ٹکٹ دینے کیتیاری میں ہے. جس میں نئے اے سی کوچ  کا کرایہ اب کے 3AC کوچ  کے کرائے سے کم ہوگا۔ مجوزہ پوری   اے سی ٹرین میں فرسٹ AC، سیکنڈ AC اور تھرڈ AC کے علاوہ  'ایکانومی تھری ٹائر اے سی کلاس' کے   کوچس ہوں گے. اضافی طور پر اس ٹرین میں آٹومیٹک دروازے بھی ہوں گے۔

خیال رہے کہ فی الحال میل اور ایکسپریس ٹرینوں میں سلیپر کے علاوہ صرف تین کٹیگری (فرسٹ اے سی، سیکنڈ AC اور تھرڈ اے سی) کے اے سی کوچ ہی ہوتے ہیں. وہیں راجدھانی، شتابدی  اور ہمسفر جیسی ٹرینیں فُل  اے سی ہوتی ہیں۔

'ایکنامی اے سی کلاس' میں مسافروں کو کمبل کی ضرورت نہیں پڑے گی کیونکہ اس کا ٹمپریچر 24-25 ڈگری سینٹی گریڈ ہوگا. ریلوے کے پلان کے مطابق فی الحال ریلوے کے جو روٹ مہیا ہیں، اُن  پر زیادہ سے زیادہ لوگوں کے سفر کو آرام دہ بنانا ہے جس کے پیش نظر اس خیال کو عملی جامہ پہنانے پر زور دیا جا رہا ہے. ریلوے نے پرانی خصوصیات کو بہتر بنانے کے مقصد سے یہ قدم اٹھایا ہے جس کے لئے ریلوے میں ایک خصوصی ٹیم بھی بنائی گئیہے.

ریلوے کے ایک سینئر افسر نے بتایا، 'نئے ایکانومی اے سی کلاس میں دوسری اے سی کلاس ٹرینوں کی طرح ٹھنڈک نہیں رہے گی اور درجہ حرارت 24-25 کے قریب فکس رہے گا. ہماری کوشش یہ ہے کہ مسافروں کا سفر آرام دہ بنایا جا سکے اور انہیں باہر کی گرمی سے بچایا جا سکے. ' مجوزہ نئی ٹرین میں ایکانومی اے سی کلاس کے کوچ زیادہ ہوں گے جس سے مزید مسافروں کو اس خصوصیت کا فائدہ دیا جا سکے گا. افسر نے بتایا کہ نئے ایکانومی کلاس اے سی کوچ کرنے سے پہلے اس پر ابھی اور کام کیا جانا باقی ہے اس کے بعد ہی مینوفیکچرنگ شروع ہوگی.واضح رہے کہ حال ہی میں شروع کی گئی  ہمسفر ٹرین کو کافی پسند کیا جارہا ہے. ہمسفر میں اپ گریٹیڈ خصوصیات کے ساتھ سارے کوچ تھرڈ اے سی کے ہیں.


Share: