ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انا بھاگیہ اسکیم کیلئے مختص چاول کی اسمگلنگ 

انا بھاگیہ اسکیم کیلئے مختص چاول کی اسمگلنگ 

Tue, 04 Jul 2017 10:21:17    S.O. News Service

بنگلورو،3؍ جولائی(ایس او نیوز)بلگام کی نپانی رورل پولیس نے انا بھاگیہ اسکیم کے تحت غریبوں میں تقسیم کیلئے مختص چاولوں کی اسمگلنگ کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ بلگاوی ضلع کے نپانی تعلقہ کی قومی شاہراہ نمبر 4 پر چاول سے لدی لاری کو روک کر تلاشی لی گئی تو یہ بات سامنے آئی کہ اس لاری میں انا بھاگیہ اسکیم کیلئے مختص چاول لے جائے جارہے ہیں۔ فوری طور پر پولیس نے اس لاری کو ضبط کرلیا ، ڈرائیور ، کلینر سمیت تین افراد کو حراست میں لے لیا۔ ملزمین نے اعتراف کیا کہ یہ لوگ ہاویری سے 20 ٹن چاول لے کر ممبئی جارہے تھے، پولیس نے اس سلسلے میں محکمۂ شہری رسد وخوراک کو اطلاع دی ہے اور اپنی طرف سے بھی اس معاملہ کی جانچ شروع کردی ہے۔


Share: