نیویارک،27ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)امریکا نے اپنے شہریوں کو جنوبی ترک صوبے آدانا میں ممکنہ دہشت گردانہ حملوں سے خبردار کیا ہے۔ اس صوبے میں واقع امریکی قونصل خانے نے اپنی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ اُس کے پاسامریکی ہوٹلوں کی شاخوں کے خلاف ممکنہ دہشت گردانہ کارروائیوں سے متعلق مفصل اور قابل اعتبار دھمکیوں کی معلومات موجود ہیں۔ اسی صوبے میں مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کا فوجی اڈہ انجرلک بھی ہے، جہاں وفاقی جرمن فوج کے بھی تقریباً 240سپاہی تعینات ہیں اور جسے شام میں شدت پسند ملیشیا اسلامک اسٹیٹ کے خلاف جنگ کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔