کابل ،20مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)افغانستان کے شورش زدہ مشرقی صوبے لوگر میں ایک پرتشدد واقعے کے نتیجے میں ایک ہی کنبے کے گیارہ افراد مارے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ یہ خاندان شادی کی ایک تقریب کے بعد ایک گاڑی میں واپس لوٹ رہا تھا کہ اس کی گاڑی سڑک کے کنارے نصب ایک بم کی زد میں آ گئی۔ اس واقعے میں ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔ لوگر کے ضلع محمد آغا میں ہونے والے اس دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی نے قبول نہیں کی۔ اس علاقے میں طالبان عسکریت پسند فعال ہیں، جو ماضی میں ایسی کئی کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کر چکے ہیں۔