ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اسرائیلی سرحدی پولیس کی فائرنگ سے فلسطینی ہلاک(مزید خبریں)

اسرائیلی سرحدی پولیس کی فائرنگ سے فلسطینی ہلاک(مزید خبریں)

Wed, 13 Jul 2016 16:32:52  SO Admin   S.O. News Service

یروشلم،13جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)اسرائیلی سرحدی پولیس کے ایک اہلکار نے فائرنگ کر کے ایک فلسطینی کو ہلاک جبکہ ایک اور کو زخمی کر دیا۔ اسرائیلی فوج کی خاتون ترجمان کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے الرام میں پولیس افسران تلاشی کے ایک آپریشن میں مصروف تھے، جہاں انہوں نے اسلحے کی ایک ورکشاپ کا کھوج لگایا۔ ترجمان کے مطابق اسی دوران انہوں نے ایک کار کو اپنی طرف بڑھتے دیکھا اور ایک پولیس اہلکار نے خطرہ محسوس کرتے ہوئے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔ کار میں سوار تیسرے فلسطینی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔


سولر اِمپلس ٹو مصر پہنچ گیا
قاہرہ،13جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)شمسی توانائی سے پرواز کرنے والا ہوائی جہاز سولر اِمپلس ٹو قاہرہ میں اُتر گیا ہے۔ دنیا کے گرد چکر لگانے کے مشن پر نکلا ہوا یہ ہوائی جہاز دو روز قبل اسپین سے روانہ ہوا تھا۔ دو نشستوں والا یہ تجرباتی ہوائی جہاز گزشتہ ماہ بحر اوقیانوس پار کر کے اسپین پہنچا تھا۔ سولر اِمپلس ٹو قاہرہ سے ابوظہبی کے لیے روانہ ہو گا جہاں سے اس نے گزشتہ برس مارچ میں دنیا کے گرد چکر لگانے کے لیے پرواز شروع کی تھی۔


این جی اوز کے خلاف متنازعہ اسرائیلی قانون پر یورپی یونین کی طرف سے تنقید
واشنگٹن،13جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)یورپی یونین نے اسرائیلی پارلیمان کی طرف سے منظور کیے گئے اُس نئے قانون پر تنقید کی ہے جس کا مقصد انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کے خلاف قوانین کو سخت بنانا ہے۔ نئے قانون کے مطابق ایسی غیر سرکاری تنظیموں کو اضافی رپورٹیں جمع کرانا ہوں گی جو اپنے لیے نصف سے زائد فنڈنگ بیرونی ممالک سے حاصل کرتی ہیں۔ یورپی یونین ایسی کئی اسرائیلی غیر سرکاری تنظیموں کی فنڈنگ کرتی ہے، جو فلسطینیوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں معلومات مرتب کرتی ہیں۔ یورپی یونین کا کہنا ہے کہ یہ نیا قانون جمہوری اقدار کے لیے خطرہ ہے اور یہ سول سوسائٹی کی انتہائی اہم تنظیموں کے کام کو محدود کر دے گا۔


Share: