ایٹانگر، 30؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )وزیر اعلی پیما کھانڈو نے آج کہا کہ ہوائی، آبی اور زمینی ایڈوینچر کھیل کے لحاظ سے اروناچل پردیش میں دنیا کے اہم ایڈوینچر سیاحی مراکز بننے کے زبردست امکانات اور گنجائش ہے۔وزیر اعلی نے اس علاقے کی ترقی کے لیے تربیت یافتہ ورک فورس تیار کرنے کی اپیل کی ۔کھانڈو نے نیشنل انسٹی ٹیو ٹ آف ماؤنٹینیرنگ اینڈ الائیڈ اسپورٹس (این آئی ایم اے ایس ) کے پرنسپل کرنل گلشن چڈھا کے ساتھ ریاست میں مغربی کمینگ ضلع کے درانگ میں ایک میٹنگ کی۔ایک سرکاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ انہوں نے کرنل چڈھا سے ایڈوینچر کھیل میں مہارت کے ساتھ ورک فورس کو ٹریننگ دینے کو کہاہے ۔کھانڈو نے کہاکہ جتنے زیادہ قابل انسانی وسائل ہم تیار کریں گے اتنا ہی زیادہ ہمارے پاس دنیا بھر سے ایڈوینچر سیاحی کو متوجہ کرنے کا موقع ملے گا۔کرنل چڈھا نے انسٹی ٹیوٹ کی سالانہ انتظامی رپورٹ سونپنے کے لیے وزیر اعلی سے ملاقات کی تھی ۔