ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ارجن تیندولکر نے نیٹ پر ہندوستانی بلے بازوں کو گیندبازی کی

ارجن تیندولکر نے نیٹ پر ہندوستانی بلے بازوں کو گیندبازی کی

Sun, 22 Oct 2017 11:39:45    S.O. News Service

ممبئی ،21؍اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سچن تندولکر کے بیٹے ارجن نے وراٹ کوہلی اور ہندوستانی ٹیم کے دیگرکھلاڑیوں کو نیٹس پر گیندبازی کی اور اس دوران وانکھیڑے اسٹیڈیم میں سبھی کی نگاہیں انہی پر ٹکی رہیں۔ ہندوستان کے کوچ روی شاستری اور گیندبازی کوچ بھرت ارن نے بھی انہیں گیندبازی کرتے ہوئے دیکھا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ونڈے سیریز سے پہلے ہندوستانی ٹیم نے جب پریکٹس شروع کی تو 18 سال ارجن نے فوراً ہی گیند سنبھالی ۔ارجن نے پہلے بائیں ہاتھ کے بلے بازشکھر دھون اور پھر کوہلی کیلئے گیندبازی کی۔ انہوں نے اجنکیارہانے مڈل آرڈر کے بلے بازکیدار جادھو کو بھی گیندبازی کی۔ اس نوجوان تیز گیندباز نے بھرت ارن سے بھی بات کی۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب کہ ارجن نے ہندوستانی ٹیم کیلئے نیٹس پر گیندبازجی کی۔ اس سے پہلے وہ انگلینڈ میں آئی سی سی خواتین عالمی کپ فائنل سے پہلے لاڈررس پر ہندوستانی خاتون ٹیم کیلئے بھی نیٹس پر گیندبازی کر چکے ہیں۔ 


Share: