ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اتر پردیش حکومت کے نئے وزراء کو سونپے گئے قلمدان :شیوپال کے محکموں میں ہوئی کمی

اتر پردیش حکومت کے نئے وزراء کو سونپے گئے قلمدان :شیوپال کے محکموں میں ہوئی کمی

Sun, 02 Oct 2016 11:27:15    S.O. News Service

لکھنؤ، یکم اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )اتر پردیش کی اکھلیش یادو حکومت کے نئے وزراء میں آج محکموں کو تقسیم کر دیا گیا۔حال میں بدعنوانی کے الزام میں برخواستگی کے بعد کابینہ میں دوبارہ شامل کئے گئے کان کنی وزیر گایتری پرجاپتی کو نقل و حمل محکمے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔وہیں سینئر کابینہ وزیر شیو پال یادو سے دو محکمہ واپس لئے گئے ہیں۔راج بھون کی جانب سے یہاں جاری ایک بیان کے مطابق گورنر رام نائک نے وزیر اعلی کی تجویز پر وزراء کو ومحکمہ جاتی کاموں کو تفویض کر دیا ہے۔اکھلیش کابینہ توسیع گذشتہ 26ستمبر کوکی گئی تھی۔گورنر نے گایتری پرجاپتی کو نقل و حمل کے سیکشن، ماضی میں سماجی بہبود وزیر مملکت رہے نریندر ورما کو گننا ترقی اور چینی مل محکمہ، ماضی میں وزیر صحت رہے شکھ لال مانجھی کو سماجی بہبود، ایس سی؍ایس ٹی بہبود محکمہ اور کاروباری تعلیم اور مہارت کی ترقی محکمہ کے وزیر مملکت رہے ابھیشیک مشرا کو اسی محکمے کے کابینہ وزیر کا عہدہ سونپا گیا ہے۔اس کے ساتھ ہی گورنر نے وزیر اعلی کی تجویز پر ریشم اورکپڑا وزیر محبوب علی کو موجودہ عہدے کے ساتھ چھوٹے آبپاشی محکمہ کا اضافی عہدہ تفویض کیا ہے۔اس سے پہلے سماجی بہبود اور چھوٹے آبپاشی محکمہ سینئر کابینہ وزیر شیو پال سنگھ یادو کے پاس تھا۔منوج کمار پانڈے کو الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈپارٹمنٹ، شواکانت اوجھا کو طبی اور صحت محکمہ،ضیاء الدین رضوی کو مویشی محکمہ اور کابینہ وزیر کے طور پر مقررکئے گئے ماضی میں نقل و حمل وزیر مملکت(آزاد چارج)یاسر شاہ کوٹیکس اورکاروبار کرمحکمہ کا کام سونپا ہے۔صحت اور ٹیکس محکمے ماضی میں وزیر اعلی اکھلیش یادو کے پاس تھے۔

اس کے علاوہ کابینہ وزیر بنائے گئے آزادانہ چارج کے وزراء مملکت ریاض احمد اور روی داس کو ان کے پرانے محکموں بالترتیب ماہی اور عوامی انٹرپرائز اور خاندانی بہبود اور خواتین اوطفال فلاح و بہبود محکمہ کی ہی ذمہ داری دی گئی ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ 26ستمبر کو اکھلیش کابینہ کی آٹھویں توسیع کے تحت بدعنوانی کے الزام میں برخواست کئے گئے سابق کان کنی وزیر گایتری پرجاپتی سمیت چار وزراء کو شامل کیا گیا تھا جبکہ چھ ریاست وزراء کو ترقی دی گئی تھی۔ضیاء الدین رضوی گزشتہ جون میں ہوئی کابینہ توسیع میں ہی وزیر بنائے گئے تھے لیکن عمرہ کرنے کیلئے سعودی عرب میں ہونے کی وجہ سے وہ حلف نہیں لے پائے تھے۔
 


Share: