ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آپ نے سرجیکل حملے کے بعد فوج کی تعریف کی

آپ نے سرجیکل حملے کے بعد فوج کی تعریف کی

Fri, 30 Sep 2016 15:53:54    S.O. News Service

نئی دہلی، 29؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )کنٹرول لائن کے پار دہشت گردی کے اڈوں کو نشانہ بناکرکئے گئے سرجیکل حملے کے لیے فوج کی تعریف کرتے ہوئے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج کہا کہ پورا ملک مسلح افواج کے پیچھے کھڑا ہے۔حالانکہ اڑ ی حملے کے بعد پاکستان کے خلاف کارروائی نہ کرنے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی پر پہلے حملہ کرنے والے آپ لیڈر حکومت کے اس قدم پر خاموش رہے۔فوج کی اس اچانک کارروائی کا ڈی جی ایم او لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ نے آج اعلان کیا ۔یہ حملہ جموں و کشمیر کے اڑ ی میں فوج کے کیمپ پر دہشت گردانہ حملے کے 11دن بعد کیا گیاہے ۔اڑ ی حملے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا تھا کہ حملہ آوروں کو سزا دی جائے گی اور 18جوانوں کی قربانی بیکار نہیں جائے گی۔دہلی کے وزیر کپل مشرا نے تو آن لائن درخواست شروع کر دی ہے جس میں وزیر اعظم مودی سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ پاکستان سے سب سے زیادہ ترجیحی ملک کا درجہ چھین لیں۔


Share: