ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں /  اڈپی ضلع میں برسات سے 12 گھروں کو پہنچا نقصان - کارکلا میں بجلی گرنے سے گئی ایک شخص کی جان

 اڈپی ضلع میں برسات سے 12 گھروں کو پہنچا نقصان - کارکلا میں بجلی گرنے سے گئی ایک شخص کی جان

Sun, 21 Apr 2024 11:48:06    S.O. News Service

اڈپی ، 21 / اپریل (ایس او نیوز) ضلع اڈپی میں مانسون سے قبل ہوئی برسات کی وجہ سے 12 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ کارکلا میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص کی جان چلی گئی ۔
    
جنوبی کینرا اور اڈپی میں کئی مقامات پر بھاری برسات کے دوران بجلی کی لائن منقطع ہونے کے علاوہ بہت سارے درخت زمین سے اکھڑ گئے ۔ بیت سی جگہوں پر سڑکوں کو بھی بھاری نقصان پہنچا ہے ۔ 
    
اڈپی ضلع انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے بلیٹین کے مطابق کارکلا تعلقہ کے پالاڈکا میں رہنے والا نیتین پجاری آسمانی بجلی کی زد میں آ کر فوت ہوگیا ۔ جبکہ کنداپور تعلقہ 10 سے زائد گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ۔ 
    
دکشن کنڑا میں نیشنل ہائی وے 275 پر ایک بہت بڑا درخت اکھڑ کر بجلی کی لائن پر گر پڑا جس کی وجہ سے سولیا اور آس پاس کے علاقے میں بجلی منقطع ہوگئی ۔ منگلورو - ٹمکورو نیشنل ہائی وے 73 پر پونجلکٹے- چارمڈی گھاٹ علاقے میں توسیعی کام کے لئے کی گئی کھدائی کی وجہ سے کیچڑ اور پانی کے گڈھے بن گئے جس سے موٹر گاڑیوں کی آمد و رفت میں بہت ہی زیادہ دقت کا سامنا کرنا پڑا ۔  


Share: