ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پانی کی قلت کو شجر کاری سے دور کیا جاسکتا ہے: مہادیو پرساد

پانی کی قلت کو شجر کاری سے دور کیا جاسکتا ہے: مہادیو پرساد

Tue, 04 Oct 2016 11:11:20    S.O. News Service

بنگلورو،3؍اکتوبر(ایس او نیوز)ریاست میں فی الوقت پانی کی جو قلت درپیش ہے اس کا مستقل حل بڑے پیمانے پر شجر کاری کے ذریعہ نکالا جاسکتا ہے۔ یہ بات آج ریاستی وزیر کوآپریشن ایچ ایس مہادیو پرساد نے کہی۔ چامراج نگرکے ایک پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شجر کاری کے ذریعہ زیر زمین پانی کی سطح کو بلند کرنے کے ساتھ ماحولیات کا تحفظ بھی کیا جاسکتا ہے۔ چامراج نگر ضلع کی 63 فیصد زمین جنگلات پر مشتمل ہے، یہاں پر جنگلات کے علاقہ کو اور بھی سبز کرنے کیلئے حکومت کوشاں ہے۔ انہوں نے کہاکہ جنگلات میں آباد قبائلیوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے حکومت کی طرف سے منصوبے تیار کئے گئے ہیں۔ یہاں کے 9096 قبائلی خاندانوں کو مفت گیس کنکشن اور 1100 افراد کو سولار لیامپ مہیا کرائے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ پورے چامراج نگر ضلع میں ایک کروڑ پودے لگانے کی مہم شروع کی جارہی ہے۔ اس پروگرام میں 142 اسکولوں اور کالجوں کے بچوں نے حصہ لیا، رکن پارلیمان دھروا نارائن ،اراکین اسمبلی جینا ناگیندرا، ضلع پنچایت صدر رام چندرا اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔


Share: