ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میںAfter Home Furniture Mall کاشاندارافتتاح؛مکان کی تعمیر کے بعد آرام و آرائش کے لئے ہر قسم کے فرنیچر دستیاب

بھٹکل میںAfter Home Furniture Mall کاشاندارافتتاح؛مکان کی تعمیر کے بعد آرام و آرائش کے لئے ہر قسم کے فرنیچر دستیاب

Fri, 24 May 2024 23:39:31    S.O. News Service

بھٹکل 24/مئی (ایس او نیوز)   افٹر ہوم  فرنیچرمال   کا بھٹکل میں آج جمعہ کو  شاندار افتتاح عمل میں آیا۔ تقریب میں ایک طرف شہر کے  دونوں قاضی صاحبان  کی شرکت رہی اور دعاوں اور اسلامی تجارت کی ہدایات  کے ساتھ  شوروم کا  دروازہ کھول کر افتتاح کیا تو وہیں  بھٹکل رکن اسمبلی اور ڈسٹرکٹ انچارج منسٹر  منکال وئیدیا نے ربن کاٹ کر  شوروم    کی شان بڑھائی۔

بھٹکل جالی روڈ کراس اور ربکو شوروم  کے سامنے  نیشنل ہائی وے کنارے   واقع اس شوروم میں گھر کے تمام  فرنیچرس دستیاب ہیں جس میں صوفہ سیٹ، ٹیبل، کرسیاں، بیڈ سیٹ اور گھر کی خوبصورتی کو دوبالا کرنے والے مختلف قسم کے فرنیچرس  شامل ہیں۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  منسٹر منکال وئیدیا نے  کہاکہ گھر کی تعمیر کے بعد نئے  گھر میں جس قسم کے خوبصورت اور اعلیٰ معیار کے  فرنیچرس کی ضرورت ہوتی ہےوہ تمام اس نئے فرنیچر مال  میں موجود ہے، اب بھٹکل کے لوگوں کو  فرنیچرس بالخصوص صوفہ سیٹ، بیڈ سیٹ وغیرہ کے  لئے باہر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی،   جس شوروم کی بھٹکل میں  کافی عرصہ سے ضرورت محسوس کی جارہی تھی، اُس شوروم کا اب بھٹکل میں  ہی افتتاح ہوا ہے اور مجھے  اس شوروم کا افتتاح کرتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ  یہاں  گھر کی ضرورت کے تمام فرنیچرس بالکل مناسب داموں پر دستیاب ہیں۔ منکال وئیدیا نے کہا کہ اس طرح کا بہترین  فرنیچرکا شوروم پورے ضلع میں کہیں نہیں ہے، بھٹکل والوں کو پہلے پڑوسی شہر مینگلور یا پھر بینگلور جانے کی ضرورت پڑتی تھی، اب پورے ضلع کے عوام  اپنے گھروں کے فرنیچر کے لئے بھٹکل میں موجود  اس نئے فرنیچر مال میں   تشریف لاسکتے ہیں۔

انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے صدر محمد یونس قاضیا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  شہربھٹکل جس طرح بزنس،تعلیم، میڈیکل اور دیگر تمام میدانوں میں  ترقی کررہا ہے اور بھٹکل میں عوام کو جس طرح کی سہولیات میسر ہیں، وہ پورے اُترکنڑا ضلع میں کہیں پر بھی نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ آج گلف  میں جس طرح کی ڈگرگوں صورتحال ہے،بھٹکل کے عوام  اگر چاہیں تو بھٹکل میں ہی رہ کر   اپنا خود کا بزنس قائم کرکے یا اپنی سروسس فراہم کرکے گلف سے زیادہ کمائی یہیں بیٹھے حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج بھٹکل  میں مزدور،  الیکٹریشن ، اے سی میکانک، کار پینٹر اور ایسے بہت سارے کام کرنے والے لوگ  باہر سے آٓرہے ہیں اور بھٹکل میں  اس طرح کی سروس فراہم کرنے والوں کے شدید قلت پائی جاتی ہے۔  جناب یونس صاحب نے بھٹکل والوں پر زور دیا کہ وہ ہمت کرکے اپنے شہر میں ہی   رہ کر روزگار کا کوئی کام شروع کریں ، یہاں کام کا وسیع میدان ہے اور سہولیات بھی میسر ہیں، جس کابھٹکل والوں کو فائدہ اُٹھانا چاہئے۔

قاضی صاحبان مولانا عبدالرب خطیب ندوی اور مولانا خواجہ معین الدین  اکرمی مدنی نے  بھی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے  حلال اور جائز طریقہ سے تجارت کرنے کی طرف  توجہ دلائی۔ قاضی صاحبان نے اس موقع پر افٹر  ہوم فرنیچر مال کے مالکان فواّز سکری،  تنویر کاسرکوڈ اور خواجہ قادرا   کو شہر میں فرنیچر مال   کی شروعات پر مبارکباد  پیش کی۔


Share: