ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / تمل نادو میں اقلیتی اسٹیٹس سرٹیفکیٹ کی مستقل فراہمی کا اعلان، وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن

تمل نادو میں اقلیتی اسٹیٹس سرٹیفکیٹ کی مستقل فراہمی کا اعلان، وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن

Thu, 27 Mar 2025 10:35:09    S O News

چنئی، 27/ مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی)تمل نادو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے یہ اعلان کیا ہے کہ ریاست میں اقلیتی اسٹیٹس سرٹیفکیٹ اب مستقل طور پر جاری کیے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک یہ سرٹیفکیٹ صرف پانچ سال کی مدت کے لیے دیا جاتا تھا، مگر نئے اقدام کے تحت اقلیتی افراد کو ایک ہی سرٹیفیکیٹ کے ذریعے تعلیم، روزگار اور سرکاری فلاحی اسکیموں تک مسلسل رسائی حاصل ہوگی۔ اس کے علاوہ، اس سرٹیفیکیٹ کے ذریعے اقلیتی تعلیمی اداروں کو مستقل تسلیم کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ سرکاری فنڈز سے چلنے والے اقلیتی اسکولوں میں 6 سے 12 تک تمل میڈیم میں پڑھنے والے طلبہ کو ’پدومیپین‘ اسکیم میں شامل کرنے کے بارے میں جلد ہی ایک نیا اعلان کیا جائے گا۔

یہ سرٹیفکیٹ تعلیم، روزگار اور سرکاری فلاحی پروگراموں سمیت مختلف معاملوں میں مذہبی اقلیتوں کے لیے ضروری سرٹیفکیٹ کے طور پر کام کرے گا۔ اس سے عام لوگوں کو انتظامی عمل سے گزرنے کی ضرورت کم ہو جائے گی۔ اقلیتی کالجوں میں منتخب اساتذہ کو یو جی سی اور حکومتی قوانین کے مطابق 3 ماہ کے اندر تقرری کی منظوری دینے کے لیے یونیورسٹی اور حکومت کی جانب سے اقدامات کیے جائیں گے۔ اس سے اقلیتی تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی تقرری کے عمل میں تیزی آئے گی۔

تمل ناڈو ریاستی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ تمل ناڈو میں 153 تعلیمی اداروں کو اقلیتی درجہ کا سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا ہے۔ پسماندہ طبقات، سب سے زیادہ پسماندہ طبقات اور اقلیتی بہبود کے محکمہ کے سیکریٹری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ سرٹیفکیٹ 2023 سے چیف سیکریٹری کی سربراہی والی کمیٹی نے جاری کیے ہیں۔ واضح ہو کہ 11 مارچ 2025 کو ہونے والے کمیٹی کے اجلاس میں 160 تعلیمی اداروں کی درخواستوں پر غور کیا گیا۔ ان میں سے 153 تعلیمی اداروں کو اقلیتی اسٹیٹس سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اب تک 312 تعلیمی اداروں کو اقلیتی اسٹیٹس سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا ہے۔ ان میں سے 246 تعلیمی اداروں نے مستقل سند حاصل کر لی ہے۔


Share: