Wed, 20 Jan 2021 18:00:22
سعودی عرب میں تعینات امریکی سفیر "جان ابی زید" نے دارالحکومت الریاض میں نئے امریکی سفارت خانے کے لیے پراپرٹی کی خریداری کےسمجھوتے پردستخط کر دیے ہیں۔
View more
Wed, 20 Jan 2021 17:56:40
منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے ذمے داران نے جوہری معاہدے میں واپسی کے حوالے سے ایران کے ساتھ خاموشی سے بات چیت کا آغاز کر دیا ہے۔ تہران اور عالمی طاقتوں کے درمیان یہ سمجھوتا جولائی 2015ء میں طے پایا تھا۔ اسرائیلی نیوز نیٹ ورک "چینل 12" اور اسرائیلی اخبار "د ٹائمز آف اسرائیل" نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ اسرائیلی حکومت اس بات چیت سے آگاہ ہے۔
View more
Wed, 20 Jan 2021 17:49:30
سینیٹر کاملا ہیرس کے پہلی خاتون نائب صدر منتخب ہونے کے ساتھ ساتھ امریکہ کی تاریخ میں خواتین نے کانگریس میں سب سے زیادہ نمائندگی بھی حاصل کر لی ہے۔
View more
Wed, 20 Jan 2021 17:46:11
نومنتخب صدر جو بائیڈن نے دو پاکستانی امریکیوں کو 20 جنوری کو اپنے دور کا آغاز کرنے والی انتظامیہ میں شامل کیا ہے، جن میں ماحولیات کے ماہر علی زیدی اور خارجہ امور کے تجربہ کار سلمان احمد شامل ہیں۔
View more
Wed, 20 Jan 2021 17:27:37
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی دفتر میں اپنے آخری روز ایک الوداعی ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے نو منتخب صدر جو بائیڈن کا نام لیے بغیر اُن کے لیے 'نیک تمناؤں' کا اظہار کیا ہے۔
View more
Wed, 20 Jan 2021 17:22:19
نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن بدھ کی دوپہر ملک کے 46 ویں صدر کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھا رہے ہیں۔ دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں سیکیورٹی خطرات کے پیشِ نظر ہائی الرٹ ہے۔
View more
Tue, 19 Jan 2021 19:19:27
روس نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ شام میں اگر اپنی سلامتی کے لیے کوئی خطرہ محسوس کرے تو اس کے بارے میں ماسکو کو معلومات فراہم کرے۔ روس شام میں اسرائیل کے لیے خطرہ بننے والے اہداف سے خود نمٹنے کی کوشش کرے گا۔
View more
Tue, 19 Jan 2021 19:14:53
پاکستان نے سعودی عرب کے جازان ریجن کے ایک سرحدی گاؤں پر راکٹوں کے ذریعے حوثی عسکریت پسندوں کےدہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔ حملے کے تنیجے میں تین شہری زخمی ہوئے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy