ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ریاستی خبریں
    انتخابات میں مداخلت پرٹرمپ نے روس کودی سخت وارننگ

    انتخابات میں مداخلت پرٹرمپ نے روس کودی سخت وارننگ

    Wed, 11 Dec 2019 18:18:48 
    وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز روسی وزیر خارجہ سیرگی لاوروف سے ملاقات کے دوران ماسکو کو متنبہ کیا کہ آئندہ امریکی صدارتی انتخابات میں اس کی مداخلت خطرناک ہوگی۔امریکی صدر نے ٹرمپ اور لاوروف کے مابین اوول آفس میں منعقدہ اجلاس کے اختتام پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ امریکی انتخابات میں روس کی مداخلت کی کسی بھی کوشش کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
     طرابلس ترکی کی فوجی کمک کیلئے ہوائی اڈہ تیار کر رہی ہے:المسماری

     طرابلس ترکی کی فوجی کمک کیلئے ہوائی اڈہ تیار کر رہی ہے:المسماری

    Wed, 11 Dec 2019 18:13:24 
    لیبیا کی نیشنل آرمی کے ترجمان احمد المسماری نے العربیہ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ترکی کی طرف سے طرابلس کی شدت پسند ملیشیاؤں کو اسلحہ کی فراہمی کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ قومی وفاق حکومت ترکی سے فوجی سازو سامان کی رسد اور کمک وصول کرنے کیلیے تباہ شدہ المعتیقہ فوجی اڈے کو دوبارہ تیار کررہی ہے۔
    راؤ انوار انسانی حقوق پامال کرنے والوں کی امریکی فہرست میں شامل

    راؤ انوار انسانی حقوق پامال کرنے والوں کی امریکی فہرست میں شامل

    Wed, 11 Dec 2019 18:10:05 
    ایک اعلیٰ امریکی عہدے دار نے کہا ہے کہ پاکستان پولیس کے سابق افسر راؤ انوار کو انسانی حقوق پامال کرنے والے افراد کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔امریکی محکمہ خزانہ کے غیر ملکی اثاثوں پر کنٹرول کرنے والے دفتر نے انسانی حقوق کے عالمی دن پر چھ ملکوں کے 18 افراد کے خلاف کارروائی کی ہے۔
    پاکستان: آصف زرداری کی طبی بنیادوں پر ضمانت منظور

    پاکستان: آصف زرداری کی طبی بنیادوں پر ضمانت منظور

    Wed, 11 Dec 2019 18:06:47 
    اسلام ہائی کورٹ نے سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی درخواست ضمانت طبی بنیادوں پر منظور کر لی ہے۔ عدالت نے آصف زرداری کو ایک، ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔آصف زرداری کی جانب سے طبی بنیادوں پر ضمانت کے لیے دائر درخواست پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔
    فلوریڈا حملے کے بعد امریکہ میں سعودی کیڈٹس کی تربیت معطل

    فلوریڈا حملے کے بعد امریکہ میں سعودی کیڈٹس کی تربیت معطل

    Wed, 11 Dec 2019 17:56:51 
    امریکہ کی ریاست فلوریڈا میں گزشتہ ہفتے بحریہ کے اڈے پر سعودی فضائیہ کے اہلکار کی فائرنگ سے تین افراد کی ہلاکت کے بعد احتیاطی تدبیر کے طور پر 300 سے زیادہ سعودی کیڈٹس کی شہری ہوابازی کی تربیت معطل کر دی گئی ہے۔امریکی حکام کا منگل کو خبر رساں ادارے کو بتایا تھا کہ فلوریڈا واقعے کے بعد سعودی کیڈٹس کی تربیت روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تفتیش کاروں نے کہا ہے کہ سعودی فضائیہ کے 21 سالہ سیکنڈ لیفٹیننٹ محمد
    افغانستان میں امریکی بیس کے باہر خودکش حملہ

    افغانستان میں امریکی بیس کے باہر خودکش حملہ

    Wed, 11 Dec 2019 17:52:24 
    افغانستان کے صوبہ پروان میں امریکہ کی فوجی بیس کے باہر خود کش حملے میں کم از کم پانچ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔مغربی ملکوں کے فوجی اتحاد نیٹو اور افغان حکام نے تصدیق کی ہے کہ بدھ کو بگرام بیس کے باہر ایک خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔
     بی جے پی کے جنرل سکریٹری رام مادھو  کے خیال میں پڑوسی ممالک میں اقلیتی طبقے کے متاثرین کو شہریت دینا بھارت کا فرض

    بی جے پی کے جنرل سکریٹری رام مادھو کے خیال میں پڑوسی ممالک میں اقلیتی طبقے کے متاثرین کو شہریت دینا بھارت کا فرض

    Sun, 08 Dec 2019 18:59:39 
    بی جے پی کے جنرل سکریٹری رام مادھو نے شہریت ترمیمی بل (سی اے بی) کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کا فرض ہے کہ ہمسایہ ممالک میں مظلوم اقلیتوں کو شہریت دیں کیونکہ وہ مذہب کی بنیادپر ملک کو تقسیم کرنے کے فیصلے کے شکارہوئے ہیں۔پیر کو لوک سبھا میں پیش کیے جانے والے شہریت ترمیمی بل (سی اے بی) میں کہا گیا ہے کہ مذہبی بنیادوں پر پاکستان،بنگلہ دیش اور افغانستان سے ستائے جانے والے غیر مسلم مہاجرین کو غیر
    سی اے بی کاحشر این آر سی کی طرح نہ ہوجائے، آر ایس ایس پالیسی سازی میں مصروف کہیں مسلمان نام بدل کرشہریت حاصل نہ کرلیں،احتیاطی اقدامات جاری

    سی اے بی کاحشر این آر سی کی طرح نہ ہوجائے، آر ایس ایس پالیسی سازی میں مصروف کہیں مسلمان نام بدل کرشہریت حاصل نہ کرلیں،احتیاطی اقدامات جاری

    Sun, 08 Dec 2019 18:54:04 
    متنازعہ شہریت ترمیمی بل(سی اے بی) پر سیاسی ہلچل کے دوران راشٹریہ سویم سیوک سنگھ بھی چوکنا ہوگیا ہے۔ آسام میں این آر سی کی تیاری میں بڑے پیمانے خفت کے باعث شہریت ترمیمی بل (سی اے بی) کے قانون بننے سے پہلے ہی راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کو چوکس ہونا پڑا ہے۔ سنگھ کا کہنا ہے کہ شہریت ترمیمی بل کے نفاذ کے بعد، غیر مسلم اقلیتوں کو شہریت دینے میں کوئی کھیل نہیں ہوگا۔ حکومت کو بھی اس کے لیے حکمت عملی بنانے میں
    شہریت ترمیمی بل کی منظوری گاندھی پر جناح کی فتح  سپریم کورٹ آئین کی صریح خلاف ورزیوں کی اجازت نہیں دے گا  ششی تھرورکاسخت تبصرہ،مذہبی بنیادپرامتیازہندوتواورژن آف پاکستان ہوگا

    شہریت ترمیمی بل کی منظوری گاندھی پر جناح کی فتح  سپریم کورٹ آئین کی صریح خلاف ورزیوں کی اجازت نہیں دے گا  ششی تھرورکاسخت تبصرہ،مذہبی بنیادپرامتیازہندوتواورژن آف پاکستان ہوگا

    Sun, 08 Dec 2019 18:40:15 
    کانگریس کے سینئر رہنما اور کیرالہ کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے کہا کہ شہریت ترمیمی بل (CAB) کی منظوری کامطلب مہاتما گاندھی کے خیالات پر محمد علی جناح کی فتح ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذہب کی بنیاد پر شہریت دینے سے ہندوستان پاکستان کا ہندو ورژن بن جائے گا۔