Tue, 17 Dec 2019 17:31:32
پاکستان کی خصوصی عدالت نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو سنگین غداری کیس میں سزائے موت کا حکم دیا ہے۔عدالت نے منگل کو جاری اپنے مختصر فیصلے میں قرار دیا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف نے تین نومبر 2007 کو آئین پامال کیا اور وہ سنگین غداری کے مرتکب قرار پائے ہیں۔جسٹس وقار سیٹھ کی سربراہی میں سنگین غداری کیس کی سماعت کرنے والے تین ججوں پر مشتمل بینچ میں سے دو نے پرویز مشرف کو پھانسی دینے کے حق میں ف
View more
Tue, 17 Dec 2019 17:25:22
امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے عراق کے وزیر اعظم عادل عبدالمہدی پر زور دیا ہے کہ وہ ایسے فوجی اڈوں پر حملے روکیں جہاں امریکی فوجی تعینات ہیں۔یہ بات پیر کے روز عراقی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہی گئی ہے۔اس قبل امریکہ کے اعلیٰ فوجی افسران نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ ایرانی حمایت یافتہ گروپوں کی طرف سے عراق میں موجود ایسے فوجی اڈوں پر کیے جانے والے حملوں سے کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے
View more
Mon, 16 Dec 2019 20:33:27
دہلی یونیورسٹی کے بہت سے طالب علموں نے نظر ثانی شہریت قانون کے خلاف مظاہرہ کر رہے جامعہ ملیہ اسلامیہ اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طالب علموں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لئے پیر کو امتحانات کا بائیکاٹ کرکے مظاہرہ کیا جس کے بعدعلاقہ میں بھاری تعداد میں فورس کی تعیناتی کر دی گئی ہے۔
View more
Mon, 16 Dec 2019 20:28:26
جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی میں ہوئے واقعہ پر اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈروں نے پیر کو مشترکہ پریس کانفرنس کی۔اپوزیشن پارٹیوں کی پریس کانفرنس میں کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد، کپل سبل، مارکسی کمیونسٹ پارٹی لیڈر سیتا رام یچوری، راشٹریہ جنتا دل لیڈر منوج جھا، بھارتی کمیونسٹ پارٹی ڈی راجہ اور آر ایل ڈی لیڈر شرد یادو موجود تھے۔غلام نبی آزاد نے کہاکہ جامعہ یونیورسٹی میں طالب علموں کو باتھ روم میں گھ
View more
Mon, 16 Dec 2019 20:22:56
شہریت ترمیمی بل 2019 اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی مذہب پر مبنی پالیسی کی پر زور مذمت کرتے ہوئے آل انڈیا تنظیم علماء حق کے قومی صدر مولانا محمد اعجاز عرفی قاسمی نے الزام لگایا یہ قانون نہ صرف ہندو ستانی شہریوں کے بیچ نفرت اور عناد کا بیج بونے والا ہے بلکہ اس سے مذہب کی بنیاد پر ایک اور تقسیم کی بنیاد بھی پڑتی نظر آتی ہے۔انہوں نے آج یہاں جاری بیان میں اس بل کے عواقب و عوامل پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ا
View more
Mon, 16 Dec 2019 20:20:40
اناؤریپ معاملے میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابق ممبر اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگرکو سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے پیر کو مجرم قرار دیا ہے۔وہیں ششی سنگھ کو عدالت نے بری کر دیا۔سینگرپر اغوا اور قتل سمیت کئی معاملے درج ہیں۔کیس کی سماعت ختم ہونے کے بعد ضلع جج دھرمیش شرما نے کہا تھا کہ وہ 16 دسمبر کو اپنا فیصلہ سنائیں۔
View more
Mon, 16 Dec 2019 20:13:43
ترکی کی پارلیمنٹ نے لیبیا کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ قومی وفاق حکومت کی فوری فوجی امداد پر غور شروع کیا ہے۔اتوار کی شام ترک پارلیمنٹ کے اجلاس میں انقرہ اور طرابلس کے درمیان طے پائے دفاعی معاہدے کے بارے میں ایک بل پیش کیا گیا۔ اس معاہدے میں کہا گیا ہے کہ ضرورت پڑنے اور قومی وفاق حکومت کی طرف سے مدد کی درخواست کی صورت میں ترکی طرابلس کی فوری فوجی مدد کرے گا۔خیال رہے کہ گذشتہ ماہ کے آخر میں ترکی اور ل
View more
Mon, 16 Dec 2019 18:11:42
افغانستان کے صدارتی محل سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جنرل مارک ملی کے افغانستان کے حالیہ دورے میں واشنگٹن اور کابل نے 4000 امریکی فوجیوں کے انخلا پر اتفاق کیا تھا۔افغان نائب صدارتی ترجمان دوا خان مینہ پال نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ افغانستان میں امریکی فوجیوں میں کمی کا افغان مفاہمتی عمل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
View more
Mon, 16 Dec 2019 18:08:44
آب و ہوا کی تبدیلی پر اقوام متحدہ کی سب سے طویل کانفرنس اتوار کے روز میڈرڈ میں ختم ہو گئی جس میں شریک ممالک نے اگلے سال کاربن گیسوں کے اخراج میں مزید کمی کرنے کے وعدے تو کیے لیکن اہم شعبوں میں واضح فیصلوں کا اعلان ملتوی کر دیا۔ناقدین نے امریکہ سمیت دنیا کے کئی بڑے ملکوں پر یہ اعتراض کیا ہے کہ وہ آب و ہوا کی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے بحران کو روکنے کی جانب پیش قدمی میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy