Thu, 19 Dec 2019 17:08:40
ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں اسلامی ممالک کی کوالالمپور سمٹ جاری ہے۔ کانفرنس میں اسلامی ملکوں کی تنظیم (او آئی سی) کے 57 میں سے 20 ملکوں کے نمائندہ وفود شریک ہیں۔کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ہم یہاں اس لیے جمع ہوئے ہیں تاکہ اسلامو فوبیا، مسلمان ملکوں کے تنازعات، فرقہ ورانہ اور نسلی بنیادوں پر ہونے والے جھگڑوں کا سدباب کر سکیں۔
View more
Wed, 18 Dec 2019 18:10:59
سعودی عرب کی المعرفہ یونیورسٹی کی بیرونی دیوار اور پارکنگ اسٹینڈ کی چھت گرنے سے ایک شہری شخص جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ اطلاع کے مطابق الریاض شہر کی شاہ خالد شاہراہ پر واقع المعرفہ یونیورسٹی کی دیوار اچانک گر گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص دب تک ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔
View more
Wed, 18 Dec 2019 18:07:43
منگل کے روز ملائیشیا کے وزیراعظم مآثر محمد نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ٹیلیفون پربات چیت کی۔سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی’ایس پی اے‘ کے مطابق مآثر محمد نے شاہ سلمان کو ٹیلیفون کیا اور دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
View more
Wed, 18 Dec 2019 17:44:18
روس کی بحریہ نے منگل کے روز بحیرہ روم کے مشرق میں شام کی فوج کے ساتھ مشترکہ تربیتی بحری مشقیں انجام دیں۔ یہ کارروائی روسی بحریہ کی ایک تنصیب کے نزدیک عمل میں آئی۔تربیتی عمل میں دو ہزار سے زیادہ روسی اور شامی فوجیوں نے شرکت کی۔
View more
Wed, 18 Dec 2019 17:34:44
آسٹریلیا اِن دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے۔ منگل کا دن ملک کا گرم ترین دن ثابت ہوا جس سے تمام پرانے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو ملک بھر میں اوسط درجہ حرارت 40 اعشاریہ نو ڈگری سینٹی گریڈ رہا جس نے جنوری 2013 کا 40 اعشاریہ تین ڈگری سینٹی گریڈ کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
View more
Wed, 18 Dec 2019 17:28:51
خیبر پختونخوا کے شمالی ضلع لوئر دیر کے علاقے میدان میں پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔مقامی حکام کے مطابق واقعہ بدھ کی صبح مرخنی پل کے قریب پیش آیا۔ تاہم واقعے میں پولیو اہلکار محفوظ رہے۔لوئر دیر کے انتظامی مرکز تیمر گرہ میں حکام نے پولیو مہم کے دوران حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں مکرم اور فرمان کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
View more
Tue, 17 Dec 2019 18:59:54
مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے باور کرایا ہے کہ ان کا ملک لیبیا کے موجودہ بحران میں لیبیائی فوج کی حمایت میں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ لیبیا میں مصر مداخلت نہیں کرتا اور کسی دوسرے ملک کی مداخلت کو بھی قبول نہیں کرے گا۔ لیبیا میں ترکی کی مداخلت عرب ملک کے استحکام کومزید نقصان پہنچانیکا باعث بنے گی۔ رپورٹ کے مطابق شرم الشیخ میں یوتھ کانفرنس سے خطاب میں صدر السیسی نے کہا کہ لیبیا میں بعض لوگ مداخلت کررہے
View more
Tue, 17 Dec 2019 18:48:56
لبنان کے دارالحکومت بیروت کے وسطی علاقے میں پیر اور منگل کی درمیانی شب ایک بار پھر کشیدگی پھیل گئی۔ العربیہ اور الحدث نیوز چینلوں کے نمائندے کے مطابق امل موومنٹ اور حزب اللہ ملیشیا کے عناصر نے مذکورہ علاقے کی سمت رِنگ بِرج کو عبور کرنے کی کوشش کی۔نمائندے نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز اور انسداد ہنگامہ آرائی کی فورس نے امل موومنٹ اور حزب اللہ کے عناصر کو روکنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا۔
View more
Tue, 17 Dec 2019 17:59:38
سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو پیر کے روز یورپی کمیشن کی سربراہ ارزولا فان ڈیئر لائن کی جانب سے ٹیلی فون کال موصول ہوئی۔بات چیت کے دوران شاہ سلمان نے سعودی عرب اور یورپی یونین کے درمیان تعلق کو تاریخی قرار دیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy