ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ریاستی خبریں
    پرکاش راج بولے، امتحان پہ بحث سے پہلے وزیراعظم اپنی ڈگری دکھائیں 

    پرکاش راج بولے، امتحان پہ بحث سے پہلے وزیراعظم اپنی ڈگری دکھائیں 

    Mon, 20 Jan 2020 20:39:44 
    بالی ووڈ اداکار پرکاش راج نے امتحان پہ بحث پروگرام کو لے کر وزیر اعظم نریندر مودی پر نشانہ لگایا ہے۔انہوں نے پیر کو ٹویٹ کرتے ہوئے پی ایم مودی سے اپنی ڈگری دکھانے کو کہا ہے۔پرکاش راج نے کہا کہ امتحان پہ بحث کرنے سے پہلے ڈگری کے کاغذ دکھائیں۔
    دہلی انتخابات: سسودیا نے 70 سیٹیں جیتنے کاکیا دعویٰ، کہا بی جے پی اور  کانگریس مقابلے میں نہیں 

    دہلی انتخابات: سسودیا نے 70 سیٹیں جیتنے کاکیا دعویٰ، کہا بی جے پی اور کانگریس مقابلے میں نہیں 

    Mon, 20 Jan 2020 20:34:45 
    دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے 8 فروری کو پولنگ ہونا ہے۔دہلی میں عام آدمی پارٹی اور بی جے پی کے درمیان سیدھی ٹکر مانی جا رہی ہے،اگرچہ 15 سال تک دہلی کے اقتدار میں قابض رہی کانگریس بھی واپسی کی کوششوں میں مصروف ہے لیکن عام آدمی پارٹی کے لیڈر اور نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے تمام 70 سیٹیں جیتنے کا دعوی کیا ہے۔سسودیا کا خیال ہے کہ بی جے پی اور کانگریس مقابلے میں ہے ہی نہیں۔سسودیا نے کہا کہ لوگ دوسری ری
    نربھیا کیس: مجرم پون گپتا کے نابالغ ہونے کے دعوے کو سپریم کورٹ نے کیا مسترد

    نربھیا کیس: مجرم پون گپتا کے نابالغ ہونے کے دعوے کو سپریم کورٹ نے کیا مسترد

    Mon, 20 Jan 2020 20:28:23 
    سپریم کورٹ نے نربھیا کیس میں مجرم ٹھہرائے گئے پون گپتا کے نابالغ ہونے والی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔آپ کو بتا دیں کہ پون نے عرضی داخل کرکے کہا تھا کہ وہ جرم کے وقت نابالغ تھا۔کورٹ نے درخواست مسترد کرتے ہوئے صاف کہا کہ آپ کو اس طرح عرضی داخل کرتے رہیں گے تو یہ لامتناہی عمل ہو جائے گا۔جسٹس بھانومت کی قیادت والی تین ججوں کی بنچ نے پون کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے فیصلہ دوپہر ڈھائی بجے تک کے لئے محفوظ
    شہریت ترمیمی قانون کو لے کر مظاہرے جاری: این سی پی لیڈر کا مودی حکومت پر حملہ؛  کہا، تیرا باپ جب انگریزوں کے تلوے چاٹ رہا تھا تب میرا باپ پھانسی کے تخت کو چوم رہا تھا

    شہریت ترمیمی قانون کو لے کر مظاہرے جاری: این سی پی لیڈر کا مودی حکومت پر حملہ؛  کہا، تیرا باپ جب انگریزوں کے تلوے چاٹ رہا تھا تب میرا باپ پھانسی کے تخت کو چوم رہا تھا

    Mon, 20 Jan 2020 20:25:40 
    شہریت ترمیمی  قانون (سی اے اے) اور نیشنل رجسٹر آف سٹیزن (این آرسی) کو لے کر ملک کے مختلف حصوں میں اب بھی مظاہرے جاری ہیں،کہیں پر اس کی مخالفت کی جا رہی ہے، کہیں پر اس کی حمایت کو لے کر ریلیاں کی جا رہی ہیں۔ادھر نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے لیڈر جتیندر اوہاڈ نے تھانے میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مرکز کی مودی حکومت پر زبردست  حملہ کیا اور کہاکہ میں دہلی کے تخت سے پوچھتا ہوں، کیا تو مجھ سے
    انڈونیشیا میں  پل گرنے سے9 افراد دریا میں ڈوب کرہلاک؛  17 کو بچالیا گیا

    انڈونیشیا میں پل گرنے سے9 افراد دریا میں ڈوب کرہلاک؛ 17 کو بچالیا گیا

    Mon, 20 Jan 2020 17:30:52 
    انڈونیشی جزیرے سماٹرا میں پیدل چلنے والے افراد کے لیے بنائے گئے پل کے گرنے سے نو افراد دریا میں ڈوب گئے ہیں۔ کسی حد تک کمزور پل دریا میں آنے والے زوردار سیلابی ریلے کو برداشت نہ کر سکا۔ اس سیلاب کی وجہ اتوار انیس جنوری کو ہونے والی زور دار بارش تھی۔
     ایرانی جنرل قاسم سلیمانی شام میں شہریوں کے بے دریغ قتل عام میں ملوث تھا: شامی وزیر دفاع کا بیان

    ایرانی جنرل قاسم سلیمانی شام میں شہریوں کے بے دریغ قتل عام میں ملوث تھا: شامی وزیر دفاع کا بیان

    Mon, 20 Jan 2020 17:27:00 
    شام میں سنہ 2011ء کو اسد رجیم کے خلاف شروع ہونے والی عوامی بغاوت کچلنے کے لیے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔ مقتول کمانڈر سلیمانی نے شام میں جس بے دردی کے ساتھ لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار اس کے ان گنت شواہد موجود ہیں۔اس حوالے سے شام کے وزیر علی ایوب کی ایک فوٹیج منظرعام پرآئی ہے جس میں انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ قاسم سلیمانی نے شام کے علاقے حمص میں باب عمر کے مقام پر نہتے لو
    آسٹریلیا میں شدید ژالہ باری اور طوفان باد و باراں 

    آسٹریلیا میں شدید ژالہ باری اور طوفان باد و باراں 

    Mon, 20 Jan 2020 17:23:41 
    مختلف آسٹریلوی علاقوں کو آج زوردار طوفانِ باد و باراں کے ساتھ ساتھ شدید ژالہ باری کا سامنا رہا۔ انتہائی تیز ہوا، شدید بارش اور ژالہ باری نے لوگوں کو مالی نقصان پہنچایا ہے۔ کم از کم دو افراد ژالے لگنے سے زخمی ہوئے ہیں اور انہیں ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔
    یمنی دارالحکومت کے شمال میں 80 حوثی جنگجو ہلاک ، 100 قید

    یمنی دارالحکومت کے شمال میں 80 حوثی جنگجو ہلاک ، 100 قید

    Mon, 20 Jan 2020 17:21:56 
    یمن میں ذرائع کے مطابق دارالحکومت صنعاء کے شمال مشرق میں نہم کے محاذ پر جھڑپوں کے دوران 80 حوثی باغی ہلاک ہو گئے۔ اس دوران 100 حوثیوں کو قیدی بھی بنا لیا گیا۔عسکری ذرائع نے واضح کیا کہ نہم کے محاذ پر یمن کی قومی فوج اور حوثی ملیشیا کے بیچ گھمسان کی لڑائی ہوئی۔اس دوران یمنی فوج جبل البیاض کو مکمل طور پر واپس لینے اور تبہ الکحل پر کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی۔ جھڑپوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ م
    روسی شہر پرم میں گرم پانی کی پائپ لائن پھٹنے سے پانچ افراد ہلاک

    روسی شہر پرم میں گرم پانی کی پائپ لائن پھٹنے سے پانچ افراد ہلاک

    Mon, 20 Jan 2020 17:17:39 
    روسی شہر پَرم میں شدید گرم پانی کی پائپ لائن پھٹنے سے کم از کم پانچ افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ کھولتا گرم پانی ایک ہوٹل کی بیسمنٹ کے کمروں میں داخل ہو گیا اور ان کمروں میں ٹھہرے افراد گرم پانی کی لپیٹ میں آ گئے۔ تین دوسرے افراد گرم پانی سے جھلس گئے ہیں اور انہیں ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ تفتیشی حکام نے ہوٹل کی انتظامیہ کے خلاف ناکافی حفاظتی انتظامات کی بنیاد پر فوجداری کارروائی شروع