Sun, 26 Jan 2020 19:28:15
شہریت ترمیم قانون (سی اے اے) پارلیمنٹ سے پاس ہونے کے بعد تنازعہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔کیرلا، پنجاب اور راجستھان میں اس قانون کے خلاف اسمبلی میں تجویز پاس ہو چکی ہے۔اس کڑی میں اب نئی ریاست تلنگانہ کا بھی شمار ہونے والا ہے۔
View more
Sun, 26 Jan 2020 19:24:53
مہاراشٹر، ہریانہ اور جھارکھنڈ کے انتخابات کے دوران ٹکٹوں کی تقسیم سے مایوس ہوئے یوتھ کانگریس، این ایس یو آئی اور خواتین کانگریس کی دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے امیدواروں کے انتخاب میں شرکت میں اضافہ ہوا ہے اور اس کی ایک بڑی وجہ کانگریس کے کئی سینئر لیڈروں کا انتخاب لڑنے کی ہچکچاہٹ ظاہر کرنا ہے۔کانگریس ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی ایسی سیٹیں ہیں جہاں پارٹی کے سینئر رہنماؤں کے تیار نہیں ہونے کے بعد نئے چہ
View more
Sun, 26 Jan 2020 19:18:03
پورا ملک یوم جمہوریہ کا جشن منا رہا ہے۔دنیا نے راج پتھ سے ہندوستان کی طاقت کا نظارہ دیکھا،دنیا کے کئی ممالک میں ہندوستانی سفارت خانے پر دھوم دھام سے یوم جمہوریہ منایا گیا۔دوسری طرف ایک تصویر مدھیہ پردیش کے اندور سے بھی سامنے آئی ہے۔ملی معلومات کے مطابق، یہاں کانگریس دفتر میں پرچم کشائی کے پروگرام میں وزیر اعلی کمل ناتھ کی طرف سے پرچم لہرایا جانا تھا، مگر اس سے پہلے ہی پروگرام میں دو کانگریسی لی
View more
Sun, 26 Jan 2020 18:15:04
چین کی حکومت نے کہا ہے کہ 25 جنوری تک 1975 افراد کے 'کورونا' وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی ہوئی ہے اور اس وائرس سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 56 ہوگئی ہے۔دوسری طرف 'کورونا' وائرس کو عالمی وباء قرار دیتے ہوئیاس کے انسداد کے لیے عالمی سطح پر مزید اقدامات پر زور دیا جا رہا ہے۔یہ وائرس گذشتہ سال کے آخر میں وسطی چین کے صوبہ ھوبی کے ووہان شہرمیں ظاہر ہوا تھا۔ اس کے بعد یہ پھیلتے ہوئے بیجنگ، شنگھائی، امریک
View more
Sun, 26 Jan 2020 18:09:54
لیبیا سے لائے گئے'داعشی' جنگجوؤں کے بچوں سے ملاقات پر تیونس کے صدر پروفیسر قیس سعید کو سیاسی حلقوں کی طرف سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔تیونس میں قرطاج پیلس میں مقتول داعشی جنگجوؤں کے بچوں سے ملاقات پر نہ صرف سیاسی حلقوں کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے بلکہ 'داعش' کے ہاتھوں مارے جانے والیتیونسی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کے خاندانوں نے بھی سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔خیال رہے کہ جمعرات کے روز
View more
Sun, 26 Jan 2020 18:03:26
ترکی میں جمعہ کی شام آنے والیطاقت ور زلزلے کے نتیجے میں اب تک 29 افراد جاں بحق جب کہ 1400 زخمی ہوئے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیاداوں پر امدادی کام جاری ہے اور ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کی جا رہی ہے۔ مشرقی ترکی کے علاقوں میں آنے والے اس تباہ کن زلزلے کیباعث دسیوں افراد لاپتا یا ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ترکی کے ذرائع ابلاغ میں زلزلے کے 21 گھنٹے گذر جانے کے بعد امدادی ٹیموں کے ذریعے ملبے تلے سے ن
View more
Sun, 26 Jan 2020 17:58:53
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی اس پیش کش کو یکسر مسترد کر دیا ہے کہ وہ پابندیاں اٹھائے جانے کی شرط کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ ٹرمپ کا یہ موقف ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کی حالیہ تجویز کے جواب میں سامنے آیا ہے۔ٹرمپ نے اتوار کے روز اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ’ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ان کا ملک امریکا کے ساتھ مذاکرات چاہتا ہے تاہم وہ پابندیاں اٹھا لیے جانے کا خواہاں ہے.. نہیں،،، آپ کا
View more
Sun, 26 Jan 2020 17:52:11
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے لیے اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے فراہم کردہ معلومات پر ری پبلیکنز کی طرف سے شدید تنقید کرتے ہوئے ان معلومات کو جعلی اور من گھڑت قرار دیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دفاعی ٹیم کے رکن سینیٹر رِک اسکاٹ نے کہا ہے کہ 'ڈیموکریٹس نے صدر کے خلاف من گھڑت معلومات فراہم کیں '۔ ان کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نہ تو عدلیہ کے کام میں رکاوٹ ڈالی اور نہ ہی آئین شکن
View more
Sun, 26 Jan 2020 11:53:12
سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف احتجاجی مظاہرے اب شہروں سے نکل کر گاوں اور دیہاتوں میں بھی پھیل چکے ہیں اور ملک کے تقریبا ہر علاقوں سے بڑے پیمانے پر ریلیاں اور احتجاج کئے جانے کی خبریں موصول ہورہی ہیں، اسی طرح ایک خبر بہار کےضلع سیتامڑھی کے سونبر سا بلاک کے مہولیا گاؤں سے موصول ہوئی ہے جہاں پانچ کلومیٹر تک لمبی انسانی زنجیر کے ذریعہ زبردست احتجاج درج کیا گیا ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy