Wed, 26 Aug 2020 11:02:27
افغانستان میں منگل کے روز شمالی صوبہ بلخ میں افغان فوج کے کمانڈوز کو ہدف بنا کر کئے گئے ٹرک بم حملہ سمیت طالبان کی طرف سے کئی حملے کئے گئے جن میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
View more
Wed, 26 Aug 2020 10:56:09
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے معیشت کی بہتری کے حق میں ایک بار پھر مرکز میں نریندر مودی حکومت کو مشورے دیئے ہیں۔ راہل گاندھی نے کہا ہے کہ جس خطرے کے بارے میں میں کئی مہینوں سے انتباہ کر رہا تھا، اب اسے ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے بھی قبول کر لیا ہے۔
View more
Wed, 26 Aug 2020 10:52:56
مہاراشٹر کے ضلع رائے گڑھ میں پانچ منزلہ عمارت کو گرے ہوئے 36 گھنٹے سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہےلیکن تاحال امدادی کارروائی جاری ہے۔ رات گئے ایک خاتون مہرالنسا کو زندہ باہر نکالا گیا۔ مہر النسا 26 گھنٹے تک ملبے کے نیچے دبی رہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ این ڈی آر ایف کی ٹیم نے منگل کی رات دس بجے مہرالنسا کو زندہ باہر نکال لیا۔
معلومات کے مطابق خاتون کا پورا نام مہر النسا عبد ال الحمدی قاضی ہے اور این ڈی
View more
Wed, 26 Aug 2020 10:48:11
اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ سے متصل بارہ بنکی ضلع میں منگل کی رات اس وقت ماحول خراب ہو گیا جب تعزیہ کے ساتھ جا رہے ایک نوجوان کو پولیس تھانے لے آئی۔ تعزیہ اور تعزیہ دار کو تھانے لے جانے کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور سینکڑوں کی تعداد میں اقلیتی برادری کے لوگ سڑکوں پر جمع ہو کر احتجاج کرنے لگے۔
View more
Tue, 25 Aug 2020 18:55:49
کینیڈا نے ایران پر ایک بار پھر زور دیا ہے کہ وہ رواں سال 8 جنوری کو تہران میں حادثے سےدوچار ہونے والے یوکرینی مسافر بردار ہوائی جہاز سے متعلق سوالوں کے ٹھوس جواب فراہم کرے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق اتوار کو ایران نے تہران میں مسافر جہاز کے حادثے سے متعلق کینیڈا کو "محدود اور منتخب معلومات" فراہم کی تھیں جس کے بعد کینیڈا کی حکومت نے تہران پر یوکرین کے مسافر بردار طیارے کے نیچے گرنے کے بارے میں ا
View more
Tue, 25 Aug 2020 18:31:57
سعودی عرب کے ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے پاسپورٹس نے پڑوسی ممالک میں موجود اپنے شہریوں، ان کے خاندان کے دیگر افراد جن میں ان کی بیویاں، شوہر، بیٹے اور بیٹیاں، ان کے ہمراہ گھروں میں کام کرنے والے ملازمین شامل ہیں کو بری گذرگاہوں سے براہ راست مملکت میں داخلے کی اجازت دے دی ہے۔
View more
Tue, 25 Aug 2020 18:20:26
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایک بار پھر باور کرایا ہے کہ اُن کا ملک ایران کے احتساب اور خطے میں اس کی تخریبی سرگرمیاں روکنے کا عزم رکھتا ہے۔
View more
Tue, 25 Aug 2020 18:00:26
یمن کے دارالحکومت صنعاء میں "الثورۃ العام" ہسپتال کے درجنوں ملازمین نے اپنے واجبات کی ادائیگی کے لیے مظاہرہ کیا۔ مذکورہ ہسپتال حوثی ملیشیا کے زیر کنٹرول ہے۔
View more