ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ریاستی خبریں
    چین نے پی ایم او کے عہدیداروں، پولیس سربراہوں اور چیف سیکریٹریوں کی جاسوسی کرائی!

    چین نے پی ایم او کے عہدیداروں، پولیس سربراہوں اور چیف سیکریٹریوں کی جاسوسی کرائی!

    Wed, 16 Sep 2020 11:29:19 
    ہندوستان میں چین کی جاسوسی کے حوالہ سے لگاتار تیسرے دن سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے، انگریزی روزنامہ انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق چین دفتر وزیر اعظم (پی ایم او) کے دفتر کے عہدیداروں، ریاستوں کے ڈی جی پیز اور چیف سیکریٹریوں سمیت 370 سے زیادہ لوگوں کی جاسوسی کر رہا ہے۔ اس معاملہ میں قومی ادارہ برائے تکنیکی تحقیقات یعنی این ٹی آر او نے اپنی جانچ شروع کر دی ہے۔
    حکومت نے ایک سے ایک خیالی پلاؤ پکائے لیکن ایک سچ بھی تھا : راہل گاندھی

    حکومت نے ایک سے ایک خیالی پلاؤ پکائے لیکن ایک سچ بھی تھا : راہل گاندھی

    Wed, 16 Sep 2020 11:26:21 
    کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بدھ کے روز ایک بار پھر مودی حکومت کو ہدف تنقید بنایا اور کورونا وائرس پر حکومت کی بدانتظامیوں کی طرف عوام کی توجہ مبذول کرائی۔ راہل گاندھی نے کہا کہ کورونا کے دور میں مودی حکومت نے عام سے متعدد وعدے کئے جن کا سچائی سے کوئی لینا دینا نہیں تھا لیکن اسی اثنا میں حکومت نے ایک سچ بھی بول دیا۔
    بارہمولہ ضلع کے دور دراز علاقے میں 17 برس بعد موبائل خدمات بحال، لوگوں میں خوشی کی لہر

    بارہمولہ ضلع کے دور دراز علاقے میں 17 برس بعد موبائل خدمات بحال، لوگوں میں خوشی کی لہر

    Wed, 16 Sep 2020 11:06:19 
    ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کے دور دراز علاقہ رام پورہ راج پورہ میں 17 برس بعد موبائل خدمات بحال کی گئیں جس سے مقامی لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ سوپور قصبے سے 25 کلومیٹر کی دوری پر واقع اس دور افتادہ علاقے  میں ریلائنس جیو کمپنی نے موبائل خدمات فراہم کرکے لوگوں کی دیرینہ مانگ کو پورا کردیا۔
    جموں وکشمیر: "وادی میں درگاہیں اور زیارت گاہیں سیاسی لیڈران نے بیچ دیں"

    جموں وکشمیر: "وادی میں درگاہیں اور زیارت گاہیں سیاسی لیڈران نے بیچ دیں"

    Wed, 16 Sep 2020 11:02:43 
    بی جے پی کی سینئر لیڈر اور سنٹرل وقف ڈیولپمنٹ  کمیٹی کی چیئرپرسن درخشاں اندرابی نے گزشتہ روز کپواڑہ کا دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے شاہ ولی درگمولہ کی زیارت پر حاضری کے ساتھ ساتھ ایک مندر پر بھی حاضری دی۔
    میرٹھ: اپنی مادری زبان اردو سے محبت کرنے والے ہندو مہاجرین

    میرٹھ: اپنی مادری زبان اردو سے محبت کرنے والے ہندو مہاجرین

    Wed, 16 Sep 2020 10:59:42 
    زبانوں کا اپنا کوئی مذہب نہیں ہوتا لیکن بہت سی زبانیں گزرتے عہد کے ساتھ مذہب اور مخصوص طبقے کے دائروں میں سمٹتی ضرور نظر آتی ہیں۔ اردو زبان کے ساتھ بھی یہ تلخ حقیقت نظر آتی ہے لیکن ایک وقت تھا جب اس زبان کی مقبولیت اور اہمیت کا دائرہ کسی ایک فرقے تک محدود نہیں تھا بلکہ ملک کی تقسیم کے وقت پاکستان سے ہجرت کرکے ہندوستان میں بسنے والے غیر مسلم افراد میں آج بھی اپنی مادری زبان سے محبت نظر آتی ہے۔ جبکہ
    مصر کے مشہور یوٹیوبر اور اس کی بیوی کواپنی بچی کو بلیک میل کرنے پر عدالت کا سامنا

    مصر کے مشہور یوٹیوبر اور اس کی بیوی کواپنی بچی کو بلیک میل کرنے پر عدالت کا سامنا

    Tue, 15 Sep 2020 18:41:07 
    مصر میں ایک مشہور یوٹیوبر احمد حسن اور ان کی اہلیہ کو اپنی بچی کو کاروباری مقاصد کے لیے بلیک میل کرنے کے الزام میں عدالت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ‌ کے مطابق حال ہی میں احمد حسن کی بیوی بے اپنی ایک کم سن بچی کو ڈرانے اور اسے رُلانے کے لیے چہرے پر سیاہ رنگ کرکے ڈراونی شکل بنائی تاکہ خوف سے روتی بچی کی ویڈیو بنا کر یوٹیوب پر پوسٹ کی جائے اور اس پر زیادہ سے زیادہ ٹریفک حاصل کی جائے۔ تاہ
    سعودی عرب :اپنی ماں کے قاتل دو داعشی دہشت گردوں‌ کو سزائے موت

    سعودی عرب :اپنی ماں کے قاتل دو داعشی دہشت گردوں‌ کو سزائے موت

    Tue, 15 Sep 2020 18:35:59 
    سعودی عرب کی ایک فوج داری عدالت نے شدت پسند گروپ میں شامل دو حقیقی بھائیوں کو جون 2016ء کو اپنی ماں کو قتل کرنے پر سزائے موت سنائی ہے۔ العربیہ ڈاٹ‌ نیٹ کے مطابق سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے دونوں ملزمان پر ماں کو قتل کرنے کے ساتھ ساتھ تکفیری نظریات اختیار کرنے، کتاب و سنت اور اجماع امت سے انحراف، حاکم وقت کی نافرمانی، اپنے خاندان سے بغاوت، علما کے مشوروں کو نظرانداز کرنے اور اپنے مذموم مقاصد کے
    کرونا کے دنوں میں پارٹی کرنے کا انجام، ڈی جے اور مینیجرز دھر لئے گئے

    کرونا کے دنوں میں پارٹی کرنے کا انجام، ڈی جے اور مینیجرز دھر لئے گئے

    Tue, 15 Sep 2020 18:30:54 
    متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس سے بچائو کے لئے طے کردہ ضوابط کی خلاف ورزی پر دبئی پولیس نے ایک سیاحتی کمپنی کے دو مینیجرز اور ڈی جے کو پارٹی منعقد کرنے کے الزام پر گرفتار کر لیا ہے۔ دبئی پولیس کے تحقیقاتی شعبے کے ڈائریکٹر بریگیڈئیر جمال سالم الجلاف نے بتایا ہے کہ "تقریب کے منتظمین نے ضروری اجازت لئے بغیر ہی سماجی فاصلے کے قواعد کی خلاف ورزی کی اور پارٹی کے شرکاء کی جانوں کو خطرے میں ڈالا۔"
    اسرائیل اور بحرینی وزرا دفاع کی علاقائی امن پر بات چیت

    اسرائیل اور بحرینی وزرا دفاع کی علاقائی امن پر بات چیت

    Tue, 15 Sep 2020 18:28:10 
    اسرائیلی وزیر دفاع اور سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ بینی گانٹز نے اپنے بحرینی ہم منصب عبداللہ النعیمی سے ٹیلیفون پربات کرتے ہوئے انہیں صہیونی ریاست کے دورے کی دعوت دی ہے۔ بحرین کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق دونوں رہ نماوں کے درمیان'معاہدہ ابراہیم' پر ٹیلیفون پر بات چیت کی گئی۔ دونوں رہ نماوں نے خطے میں استحکام، باہمی شراکت، دونوں وزارتوں کے درمیان تعاون اور علاقائی امن کو مزید مستحکم کے لیے مشتر