Wed, 10 May 2017 18:17:28SO Admin
سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پاکستانی وزیراعظم میاں نواز شریف ، مراکش کے شاہ محمد ششم ،عراقی صدر محمد فواد معصوم اور تیونسی صدر باجی قائد السبسی کو عرب ،اسلامی، امریکا سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
View more
Wed, 10 May 2017 18:07:56SO Admin
امریکی وزارت دفاع پینٹاگون نے منگل کے روز بتایا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام کے شہر الرقہ کو داعش تنظیم سے واپس لینے کے لیے طے شدہ حملے میں کرد جنگجوؤں کو ہتھیار فراہم کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ترکی نے سیریئن ڈیموکریٹک فورسز میں امریکی حمایت یافتہ کْرد عناصر کو اسلحے کی فراہمی کی سخت مخالفت کی ہے کیوں کہ انقرہ کْرد پیپلز پروٹیکشن یونٹس تنظیم کو شام میں کردستان لیبر پارٹی کی کڑی شمار کرتا ہے جس نے 1984
View more
Wed, 10 May 2017 18:00:21SO Admin
یمن کے دارالحکومت صنعاء میں حوثی باغیوں کی حکومت میں شامل ایک خاتون وزیر نے حوثی ملیشیاؤں کے مسلح عناصر کی جانب سے مار پیٹ کا نشانہ بننے کے بعد استعفی دے دیا۔ باخبر اور مطلع ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ غیر تسلیم شدہ حکومت میں انسانی حقوق کی وزیر علیاء الشعبی اور ان کے بیٹے کو اْس وقت تشدد کا نشانہ بنایا گیا جب وہ باغیوں کی جیلوں میں موجود قیدیوں کے حالات جاننے کے لیے انتظامی امور کا جائزہ لے رہی تھیں۔
View more
Wed, 10 May 2017 17:50:15SO Admin
جنوبی سوڈان میں وزیر دفاع نے منگل کے روز بتایا کہ ملک کے صدر سلوا کیر نے فوج کے سربراہ پال میلونگ کو برطرف کر دیا ہے۔ یہ پیش رفت کئی سینئر جنرلوں کے مستفی ہونے کے بعد سامنے آئی ہے جن کے خیال میں نسلی جانب داری اور جنگی جرائم کا وجود ہے۔
View more
Wed, 10 May 2017 12:38:25SO Admin
ریاست کے شہری و دیہی علاقوں کے سرکاری اسپتالس میں ڈاکٹرس کی جو قلت پیش آرہی ہے اس قلت کو پورا کرنے کے لئے بے انتہا کوشش جاری ہے جبکہ ریاست کے ہر قریہ کے 10تا15کلومیٹر کے اندر موبائیل کلینک کا قیام ہوگا اس موبائیل کلینک کے قیام کے بعد قریوں کے عوام کو بہت فائدہ ہوگا ان باتوں کااظہار خیال وزیر برائے صحت و کولار نگران وزیر کے۔آر۔رمیش کمار نے کیا .
View more
Tue, 09 May 2017 20:15:39SO Admin
شام میں ہفتے کے روز وفات پانے والی معروف عرب اداکارہ ’’نجاح حفیظ‘‘ کی تدفین کے حوالے سے مختلف حلقوں کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ 1975 میں ’’فطوم حیص بیص‘‘ کے کردار نے نجات کو بے پناہ شہرت بخشی۔
View more
Tue, 09 May 2017 20:08:14SO Admin
مصر کی کالعدم مذہبی سیاسی جماعت اخوان المسلمون کے ایک جلا وطن رہنما محمود عزت نے ایک نئی دستاویز شائع کی ہے اس کے مطابق اس قدیم جماعت نے ملک میں ایک سیاسی قوت تسلیم کیے جانے کی صورت میں ڈاکٹر محمد مرسی کے اقتدار کی بحالی کی شرط سے دستبرداد ہونے کا فیصلہ کرلیا تھا۔محمود عز ت کا تعلق اخوان کے ایک مقتول رہ نما محمود کمال کے دھڑے سے ہے۔ محمود کمال مصری پولیس کے ساتھ ایک مبینہ جھڑپ میں مارے گئے تھے۔
View more
Tue, 09 May 2017 20:02:57SO Admin
یمنی دارالحکومت صنعاء میں نامعلوم مسلح افراد نے حوثی کمانڈر ابو یوسف حطبہ کو اس کے تین ساتھیوں سمیت ہلاک کر دیا۔ ابو یوسف حوثی رہ نما احمد صلاح حطبہ کا بیٹا ہے۔
View more
Tue, 09 May 2017 19:50:08SO Admin
ناروے میں حکام نے دو ہزار رینڈیرز (قطبی ہرنوں) کو ہلاک کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ وزارت زراعت کی جانب سے اعلان کردہ یہ اقدام ملک میں سامنے آنے والی ایک بیماری کو روکنے کی غرض سے کیا جا رہا ہے۔اس بیماری کا نام (chronic۔wasting disease CWD) ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy