کاروار، 9 ستمبر (ایس او نیوز): ووٹر فہرست کی خصوصی نظرثانی (SIR) 2026 کے تحت اُترا کنڑا ضلع میں ’نو میپنگ‘ اور ’اناملیز‘ (منطقی اختلافات) سے متعلق معاملات کی جانچ اور سماعت کا عمل جاری ہے۔
ووٹر فہرست میں منطقی اختلاف پائے جانے والے ووٹروں سمیت دیگر معاملات میں متعلقہ افراد کو نوٹس جاری کرکے سماعت کی جارہی ہے۔
ضلع کے چھ اسمبلی حلقوں میں اب تک 65,248 نوٹس تیار کیے گئے ہیں، جن میں سے 45,752 نوٹس جاری کیے جاچکے ہیں۔ ان میں سے 5,733 معاملات کی سماعت مکمل ہوگئی ہے، جبکہ 40,019 معاملات کی سماعت باقی ہے۔
حلقہ وار اعداد و شمار کے مطابق بھٹکل میں 13,660 نوٹس تیار اور 7,598 جاری کیے گئے ہیں، جبکہ صرف 225 معاملات کی سماعت مکمل ہوئی ہے اور 7,373 معاملات زیر سماعت ہیں۔
ہلیال میں 14,012 نوٹس تیار اور 10,568 جاری کیے گئے، جن میں 1,630 معاملات کی سماعت مکمل جبکہ 8,938 زیر التوا ہیں۔ کاروار میں 10,446 نوٹس تیار اور 7,522 جاری کیے گئے۔ 1,143 معاملات کی سماعت مکمل ہوچکی ہے جبکہ 6,379 باقی ہیں۔
کُمٹہ میں 8,344 نوٹس تیار اور 5,970 جاری کیے گئے، جن میں 831 معاملات کی سماعت مکمل اور 5,139 باقی ہیں۔ سرسی میں 8,821 نوٹس تیار اور 6,269 جاری کیے گئے۔ 510 معاملات کی سماعت مکمل جبکہ 5,759 باقی ہیں۔ یلاپور میں 9,965 نوٹس تیار اور 7,825 جاری کیے گئے۔ 1,394 معاملات کی سماعت مکمل ہوچکی ہے جبکہ 6,431 معاملات کی سماعت باقی ہے۔
یہ تفصیلات اُترا کنڑا کی ڈپٹی کمشنر کے. لکشمی پریا نے فراہم کیں۔