Wed, 01 Mar 2017 11:16:31SO Admin
قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی)نے رامجس تنازعہ اور تشدد کیس میں دہلی پولیس کمشنر امول پٹنائک کو نوٹس جاری کیاہے۔ قومی انسانی حقوق کمیشن کے ترجمان جیمن کمار کے شریواستو کے مطابق گذشتہ22 فروری کو یونیورسٹی کے رامجس کالج میں کے باہر آیئسا اور اے بی وی پی کے دو طرفہ مظاہرے اور تصادم کے درمیان پولیس پر دھکا مکی کرتے ہوئے بدسلوکی اورجدوجہدکابھی الزام ہے۔
View more
Wed, 01 Mar 2017 11:13:21SO Admin
بی ایس پی سپریمومایاوتی نے منگل کو مؤ ضلع ہیڈکوارٹر پر ایک انتخابی جلسے سے خطاب کیا۔ انہوں نے مختار انصاری کو جتانے کی اپیل کی۔ مختار انصاری کے گڑھ میں منعقد ریلی میں بی ایس پی سپریمونے کہاکہ مختار انصاری کو ریکارڈ ووٹوں سے جتا کر پی ایم مودی کوجواب دیاجاناچاہئے۔
View more
Wed, 01 Mar 2017 11:06:31SO Admin
عام آدمی پارٹی نے پولیس کمشنر کے دفتر کو اے بی وی پی کے خلاف شکایتی خط سونپاہے۔ خط میں اے بی وی پی کے کارکنوں پردہلی یونیورسٹی میں طالبات، پروفیسروں اور صحافیوں کے ساتھ مبینہ طور پر مار پیٹ، بدسلوکی اور نازیبا زبان استعمال کرنے کاالزام لگاتے ہوئے ان کی فوری طور پر گرفتاری کی مانگ کی گئی ہے۔
View more
Wed, 01 Mar 2017 10:58:23SO Admin
مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم)کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے منگل کو آر ایس ایس پرالزام لگایاکہ وہ ملک پراپنے نظریات کومسلط کرنے کی کوشش کررہاہے۔ مارکسی رہنما نے مرکزی وزیر داخلہ کرین ریجیجو کے اس بیان کی مذمت کی، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ جب بھارتی فوجی مارے جاتے ہیں، تو بائیں بازوکے لوگ جشن مناتے ہیں۔
View more
Wed, 01 Mar 2017 10:54:43SO Admin
بینک یونینوں کے ایک طبقے کی ہڑتال کی وجہ سے منگل کو سرکاری بینکوں کی تمام شاخیں یا تو بند رہیں یا ان میں کام کاج نہیں ہوا۔ملک کے مختلف مقامات سے اے ٹی ایم میں نقد رقم نہ ہونے کی خبریں ملی ہیں۔
View more
Wed, 01 Mar 2017 10:48:45SO Admin
دہلی کے وزیراعلیٰ اورآپ کنوینراروندکیجریوال نے دعویٰ کیاہے کہ بی جے پی اور اس کی اسٹوڈنٹ یونٹ اے بی وی پی سے ملک کا نوجوان اور تمام طلبہ ناراض ہیں اور بی جے پی کے خلاف ہوگئے ہیں۔
View more
Wed, 01 Mar 2017 10:42:05SO Admin
راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی)نے منگل کوکہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے ریلی میں کی گئی تقریر سے یہ واضح ہوگیاہے کہ صوبے کے عوام نے بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کو پوروانچل سے بھی صاف کرنے کا من بنا لیاہے۔
View more
Wed, 01 Mar 2017 10:34:08SO Admin
معروف مؤرخ عرفان حبیب نے آج کہا کہ اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد( اے بی وی پی) کی دھمکی کا سامنا کر رہی دہلی کے رامجس کالج کی طالبہ گرمییہر کور کو بھارت کے نوجوانوں کے رول ماڈل کی طرح کام کرناچاہیے۔حبیب نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی( اے ایم یو) انتظامیہ کی ممانعت کے باوجود امن مارچ نکال کر رامجس کالج کے طلباء کے تئیں حمایت کااظہارکیا۔
View more
Wed, 01 Mar 2017 10:24:39SO Admin
جامعہ عربیہ نورالعلوم سیدپوربیگوسرائے سے حفظ قرآن کی فضیلت حاصل کرنے والے طلبہ کی دستاربندی کے موقع پرتحفظ شریعت کیعنوان سے ایک عظیم الشان یک روزہ کانفرنس منعقدکی گئی۔کانفرنس کے داعی اورناظم مفتی شکیل منصورالقاسمی (حال مقیم جنوب امریکہ) نے کانفرنس کے اغراض ومقاصدپرروشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ شریعت اس لئے اتاری گئی کہ ہم اس کی پیروی کریں،ہم سے یہ مطالبہ ہے کہ ہم من چاہی زندگی چھوڑکرربانی زندگی کودل وجان
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy