Sun, 29 Dec 2024 10:35:32Office Staff
قومی دارالحکومت دہلی میں شدید سردی کا سلسلہ جاری ہے۔ 28 دسمبر کو پورا دن مطلع ابر آلود رہا، اور دسمبر کے مہینے میں ایک دن میں سب سے زیادہ بارش کا 101 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صبح 8:30 بجے تک 41.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث دن بھر درجہ حرارت معمول سے کم رہا۔
View more
Sat, 28 Dec 2024 17:50:58Office Staff
کورونا وبا کے دوران پی ایم کیئرس فنڈ میں بھاری مقدار میں عطیات جمع ہوئے تھے، لیکن حالیہ برسوں میں اس میں نمایاں کمی آئی ہے۔ مالی سال 23-2022 کے دوران پی ایم کیئرس فنڈ کو صرف 912 کروڑ روپے کا رضاکارانہ تعاون ملا، جو مارچ 2020 میں کووڈ-19 کے بعد قائم کیے گئے اس عوامی چیریٹیبل ٹرسٹ کی تاریخ کا سب سے کم تعاون ہے۔
View more
Sat, 28 Dec 2024 13:07:38Office Staff
ہماچل پردیش میں جمعہ کی صبح سے برفباری اور بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ روہتانگ، شنکولا اور بارالاچا درہ میں دو دو فٹ تک برفباری ہوئی ہے، جبکہ منالی میں اولے گرے ہیں۔ کوفری اور نارکنڈا میں 2 سے 3 انچ تک برف پڑی ہے اور چوپال کے متعدد علاقوں میں 4 سے 5 انچ تک برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔
View more
Sat, 28 Dec 2024 12:07:06Office Staff
اتر پردیش کے سنبھل میں جامع مسجد کے قریب پولیس چوکی کی تعمیر کا کام شروع ہو گیا ہے۔ جمعہ کو نماز کے بعد پولیس اہلکاروں نے جامع مسجد کے قریب موجود خالی زمین کا معائنہ کیا اور اس کی پیمائش کے بعد چونے سے نشان لگائے۔
View more
Sat, 28 Dec 2024 11:50:17Office Staff
دہلی-این سی آر اور اتر پردیش کے مختلف علاقوں میں مسلسل بارش کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ جمعہ کی رات سے جاری بارش نے موسم کو انتہائی سرد بنا دیا ہے اور کئی مقامات پر بارش دیر رات تک جاری رہی۔ محکمہ موسمیات نے اتر پردیش کے متعدد اضلاع میں ہفتہ کو گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر بجلی گرنے کے خطرے کی وارننگ دی ہے۔ تیز ہواؤں اور مسلسل بارش کے پیش نظر میرٹھ اور سہارن پور میں ضلع
View more
Sat, 28 Dec 2024 10:36:52Office Staff
ہندوستان کے مشہور ماہر معاشیات، عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار رہنما، اور سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال پر پورے ملک میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ قومی سطح پر ۷؍ دن کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے، جس دوران تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا اور کوئی سرکاری تقریب منعقد نہیں ہوگی۔
View more
Thu, 26 Dec 2024 17:19:05Office Staff
مرکزی وزیر قانون ارجن رام میگھوال نے میرا بائی کی زندگی اور خاندان پر ایک متنازعہ بیان دیا ہے، جس کے بعد راجپوت برادری میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ راجپوت تنظیموں اور رہنماؤں نے وزیر کے اس تبصرے پر عوامی معافی کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ معافی صرف زبانی نہیں، بلکہ مرکزی وزیر کو میڑتا میں واقع میرا بائی کے مندر میں جا کر ناگ رگڑ کر اور سجدہ ریز ہو کر معافی مانگنی چاہیے۔
View more
Thu, 26 Dec 2024 17:04:34Office Staff
بہار میں بی پی ایس سی کے 70ویں مشترکہ ابتدائی امتحان کی منسوخی کے لیے طلبا کا احتجاج مسلسل جاری ہے۔ طلبا کا الزام ہے کہ امتحان کے سوالات کے افشاء کے معاملے میں کمیشن قصوروار ہے۔ اس احتجاج کو اپوزیشن جماعتوں کی سیاسی حمایت بھی حاصل ہو رہی ہے، جس سے معاملہ مزید سنگین ہوتا جا رہا ہے۔
View more
Thu, 26 Dec 2024 16:49:09Office Staff
مدھیہ پردیش کے کھرگون ضلع میں ایک سنگین حادثہ پیش آیا۔ مہیشور تحصیل کے جام گھاٹ علاقے میں کل شام تقریباً 7 بجے مزدوروں کو لے جا رہی ایک پک اپ گاڑی بے قابو ہو کر اُلٹ گئی۔ حادثے میں 27 افراد زخمی ہو گئے۔ خوش قسمتی سے گاڑی ریلنگ سے ٹکرا کر رک گئی، ورنہ حادثے کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان کا خدشہ تھا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy