ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل: مُرڈیشور نیشنل ہائی وے پر کار نے دی بائک کو ٹکر؛ آئی آر بی کے خلاف عوام نے کیا احتجاج

بھٹکل: مُرڈیشور نیشنل ہائی وے پر کار نے دی بائک کو ٹکر؛ آئی آر بی کے خلاف عوام نے کیا احتجاج

Sun, 05 Jan 2025 01:28:02  IG Bhatkali   S O News
بھٹکل: مُرڈیشور نیشنل ہائی وے پر کار نے دی بائک کو ٹکر؛ آئی آر بی کے خلاف عوام نے  کیا احتجاج

بھٹکل، 4 جنوری (ایس او نیوز):مرڈیشور نیشنل ہائی وے پر پیش آئے ایک حادثے میں بائک سوار شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی کی شناخت ہوناور تعلقہ کے کوڈانی کے رہائشی 40 سالہ رونالڈ انتھون ڈیاس کے طور پر کی گئی ہے۔ حادثہ سنیچر شام قریب چھ بجے  پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق نیشنل ہائی وے پر جاری تعمیراتی کام کے باعث پل کے ایک حصے کو بند کرکے آئی آر بی کی جانب سے سڑک کو ایک طرف موڑنے کا بورڈ نصب کیا گیا  ہے، لیکن کار کا  ڈرائیور اس ڈائیورشن بورڈ کو نہ دیکھ سکا۔ نتیجتاً، تیز رفتار کار بائک سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں زخمی رونالڈ کو فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا، جہاں سے اُسے شدید زخمی حالت میں منی پال اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حادثے کے بعد مقامی عوام بڑی تعداد میں نیشنل ہائی وے پر جمع ہوگئے اور تعمیراتی کمپنی آئی آر بی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کرنے لگے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ کمپنی کی لاپرواہی کے سبب ہائی وے پر مسلسل حادثات ہو رہے ہیں۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور حالات کا جائزہ لے کر ضروری کارروائی کی۔

murdeshwar-accident-2

Share: