ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جوئیڈا کے ایک ہوٹل میں بچی کی فروخت - تین ملزمین گرفتار - تین ریاستوں سے جڑے ہیں اس دھندے کے تار

جوئیڈا کے ایک ہوٹل میں بچی کی فروخت - تین ملزمین گرفتار - تین ریاستوں سے جڑے ہیں اس دھندے کے تار

Thu, 09 Jan 2025 11:59:09  Office Staff   S.O. News Service
جوئیڈا کے ایک ہوٹل میں بچی کی فروخت - تین ملزمین گرفتار - تین ریاستوں سے جڑے ہیں اس دھندے کے تار

جوئیڈا، 9 / جنوری (ایس او نیوز) گزشتہ مہینے میں کاروار کی ایک خاتون کے ذریعے ممبئی کے ایک جوڑے کو بچی فروخت کرنے کا جو معاملہ سامنے آیا تھا ، عوام ابھی اسے بھولے نہیں تھے کہ اتر کنڑا کے چھوٹے سے شہر جوئیڈا کے ایک ہوٹل میں ایک اور بچی کو فروخت کرنے کا تازہ واقعہ پیش آیا ہے ۔
    
جوئیڈا کے ہوٹل میں بچی کی فروخت کی ڈیل کرنے والے تمام ملزمین کو بیلگاوی پولیس نے گرفتار کیا ہے جبکہ اس معاملے کے تار کرناٹکا، گوا اور مہاراشٹرا سے جڑے ہونے کی بات ثابت ہوئی ہے ۔
    
بتایا جاتا ہے کہ مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والی ایک سال دس ماہ کی بچی گوا کی ایک خاتون کو 4.5 لاکھ روپوں میں فروخت کر دی گئی ۔ تحفظ اطفال کمیٹی اور پولیس نے اس بچی کو بازیافت کرتے ہوئے بیلگاوی میں موجود بچوں کے حفاظتی مرکز کی تحویل میں دیا ہے ۔
    
اس معاملے کے مرکزی ملزم کی شناخت مہاراشٹرا کے سانگلی کے رہنے والے راجیش میتری اور اس کی بیوی کلپنا میتری [نام تبدیل کیے گئے ہیں] کے طور پر کی گئی ہے جنہوں نے گوا کی سمیتا واڈیکر نامی خاتون کو بچی فروخت کی تھی ۔ اس کی اطلاع ملنے پر تحفظ اطفال کمیٹی اقدام کرتے ہوئے بچی کو بچا لیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مہاراشٹرا کے ایک جوڑے روی اور رانی راوت نے یہ ڈیل فائنل کی تھی ۔ 

joida-1


Share: