Thu, 07 Nov 2024 17:07:39SO Admin
جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں ایک بار پھر شدید ہنگامہ دیکھنے کو ملا۔ جب دفعہ 370 کی بحالی کے حق میں بینر اسمبلی میں لایا گیا تو بی جے پی کے اراکین غصے میں آ گئے اور پُرتشدد ہوگئے۔ یہ بینر عوامی اتحاد پارٹی کے ایم ایل اے خورشید احمد شیخ نے لایا تھا، جو انجینئر رشید کے بھائی ہیں۔ جیسے ہی شیخ نے یہ بینر اسمبلی میں دکھایا، حزب اقتدار اور حزب اختلاف کے اراکین کے درمیان تیز بحث اور جملوں کا تبادلہ
View more
Thu, 07 Nov 2024 17:01:10SO Admin
امریکہ میں ڈونالڈ ٹرمپ کی ایک بار پھر واپسی کے ساتھ صدارتی انتخاب کے علاوہ سینیٹ کی 34 اور ہاؤس آف ری پریزنٹیٹیو کی 435 سیٹوں کے لیے بھی انتخابات ہوئے۔ ہاؤس میں ہندوستانی نژاد رہنماؤں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جن میں سے 6 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔
View more
Thu, 07 Nov 2024 16:54:56SO Admin
بابا صدیقی کے قتل کے معاملے میں اب تک ان کا سلمان خان سے قریبی تعلق موضوعِ بحث تھا، اور یہ قیاس کیا جا رہا تھا کہ لارنس بشنوئی نے اسی دوستی کی وجہ سے ان پر حملہ کیا۔ تاہم، اب کیس میں ایک نیا پہلو سامنے آیا ہے۔ ممبئی کرائم برانچ نے اس قتل کے پسِ پردہ محرکات جاننے کے لیے ایس آر اے (سلم ریہبلیٹیشن اتھارٹی) پروجیکٹ کے حوالے سے بھی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
View more
Thu, 07 Nov 2024 16:47:50SO Admin
الٰہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے بہرائچ میں مبینہ تجاوزات کے خلاف انہدامی کارروائی کو چیلنج دینے والی مفاد عامہ کی عرضی پر سماعت کے دوران یوگی حکومت سے سوال کیا ہے کہ قانون کے مطابق سروے اور حد بندی کی گئی تھی یا نہیں۔
View more
Thu, 07 Nov 2024 16:42:44SO Admin
گزشتہ ماہ میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے نے گھر میں پکائی جانے والی سبزی اور گوشت کی تھالیوں کی لاگت میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔ کریسل مارکیٹ انٹیلیجنس اینڈ اینالٹکس کی بدھ کو جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق، اکتوبر میں سبزیوں کی قیمتیں بڑھنے کے باعث گھر پر تیار ہونے والی سبزی تھالی کی قیمت میں سالانہ بنیاد پر 20 فیصد اور گوشت تھالی کی قیمت میں 5 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
View more
Thu, 07 Nov 2024 12:58:50SO Admin
بدھ کے روز ہونے والے انتخابات میں ریپبلکن پارٹی نے ویسٹ ورجینیا اور اوہایو ریاستوں میں ڈیموکریٹ پارٹی کو شکست دے دی ہے۔ تاہم، ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ایوان نمائندگان میں کس جماعت کو اکثریت حاصل ہوئی ہے، لیکن فی الحال ریپبلکن پارٹی کو ایوان میں معمولی برتری حاصل ہے۔ امریکی چینلز NBC اور FOX نیوز کے مطابق، ریپبلکنز نے اوہایو ریاست سے وہ امریکی سینیٹ کی نشست جیت لی ہے جو پہلے ڈیموکریٹس کے پاس
View more
Thu, 07 Nov 2024 12:51:26SO Admin
حضرت مولانا ڈاکٹر سید شاہ گیسودراز خسرو حسینی، جو روضہ بزرگ گلبرگہ کے سجادہ نشین تھے، آج رات دیر گئے طویل علالت کے بعد 79 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ حضرت مولانا سید شاہ محمد محمد الحسینی کے صاحبزادے تھے اور اپنے علمی و روحانی مرتبے کے لیے معروف تھے۔
View more
Thu, 07 Nov 2024 12:38:43SO Admin
کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے کہا کہ وہ تلنگانہ میں ذات پر مبنی مردم شماری کے عمل کو مکمل طور پر یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں اور چاہتے ہیں کہ ریاست اس معاملے میں ملک کے لیے ایک نمونہ بنے۔
View more
Thu, 07 Nov 2024 12:34:38SO Admin
دہلی ہائی کورٹ نے یونائیٹڈ اگینسٹ ہیٹ کے بانی خالد سیفی کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔ خالد سیفی پر فروری 2020 میں شمال مشرقی دہلی کے کچھ علاقوں میں فرقہ وارانہ فسادات کے دوران قتل کے مقدمے میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔ اس الزام کے خلاف انہوں نے دہلی ہائی کورٹ میں رٹ دائر کی تھی اور درخواست کی تھی کہ اسے ختم کیا جائے۔ دہلی ہائی کورٹ کے جسٹس منوج کمار اوہری نے کیس کی سماعت کے بعد سیفی کو کسی قسم کی
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy