Fri, 08 Nov 2024 22:14:46SO Admin
اتر پردیش کے ضلع فیروز آباد میں ایک خوفناک سڑک حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ 15 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ حادثہ ناصر پور تھانہ علاقے کے آگرہ-لکھنؤ ایکسپریس وے پر پیش آیا، جہاں تیز رفتار مسافر بس ایک کھڑے ہوئے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ ٹکر کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ بس کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا، جس کے باعث امدادی کارروائیاں مشکل ہو گئیں۔
View more
Fri, 08 Nov 2024 00:54:18SO Admin
بھٹکل میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران تین مسلم شادی شدہ خواتین کے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے کی شکاتیں پولس تھانہ میں درج ہونے کے بعد عوام میں شدید تشویش پھیل گئی ہے، اور سوالات اٹھ رہے ہیں کہ کہیں ان واقعات کے پیچھے کسی منظم گینگ کا ہاتھ تو نہیں ہے۔
View more
Thu, 07 Nov 2024 19:24:31SO Admin
دہلی میں ایک بار پھر ڈینگی کا خطرہ بڑھنے لگا ہے، اور ہر ہفتے تقریباً 500 نئے مریضوں کی تصدیق ہو رہی ہے۔ گزشتہ ہفتے 480 نئے ڈینگی کے مریض رپورٹ ہونے کے بعد مجموعی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ اس دوران ملیریا کے 23 نئے مریضوں کی بھی تصدیق ہوئی ہے، جب کہ چکن گنیا کے 24 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ اس طرح، ملیریا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 709 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ چکن گنیا کے مریضوں کی تعداد 151 ہو گئی ہ
View more
Thu, 07 Nov 2024 18:54:34SO Admin
ہریانہ کے سابق وزیر اعلیٰ اوم پرکاش چوٹالہ سمیت کئی سابق اراکین اسمبلی کے خلاف ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے۔ اس درخواست پر پنجاب و ہریانہ ہائی کورٹ نے حکومت کی درخواست پر سماعت کو فی الحال ملتوی کر دیا ہے۔ عدالت نے اس معاملے میں تمام مدعا علیہ فریق سے جواب طلب کیا ہے۔
View more
Thu, 07 Nov 2024 18:47:04SO Admin
نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے رہنما اور مہاراشٹر کے سابق وزیر بابا صدیقی کے قتل کیس میں ممبئی کرائم برانچ نے پونے سے دو مزید مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ان گرفتاریوں کے بعد کیس میں گرفتار افراد کی تعداد 18 ہو گئی ہے۔
View more
Thu, 07 Nov 2024 18:43:36SO Admin
مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کی مہم زور و شور سے جاری ہے، اور تمام سیاسی پارٹیاں اپنے آپ کو بہتر ثابت کرنے کے لیے کوششیں کر رہی ہیں۔ اس دوران نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے صدر شرد پوار نے اپنے اتحادی مہا وکاس اگھاڑی کی کامیابی پر پختہ یقین ظاہر کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عوام موجودہ حکومت سے مایوس ہیں اور اس بار تبدیلی کی خواہش رکھتے ہیں۔
View more
Thu, 07 Nov 2024 18:38:31SO Admin
شیو سینا (ادھو بالاصاحب ٹھاکرے) کے قومی ترجمان سنجے راؤت نے بی جے پی پر مہاراشٹر کی سیاست کو زہر آلود کرنے کا سنگین الزام لگایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مہاراشٹر میں ہمیشہ تہذیب کے ساتھ سیاست کی جاتی رہی ہے اور یہاں کی سیاسی روایات میں احترام، شائستگی اور نظم کی اہمیت رہی ہے۔
View more
Thu, 07 Nov 2024 17:42:14SO Admin
کانگریس کی جنرل سکریٹری اور وائناڈ لوک سبھا سیٹ کی امیدوار پرینکا گاندھی نے جمعرات کو ایک بار پھر وائناڈ کے عوام سے ملاقات کی اور انتخابی جلسہ سے خطاب کیا۔ اس دوران انھوں نے کہا کہ وہ اس علاقے کے لوگوں کی خدمت بالکل ویسے ہی کرنا چاہتی ہیں جیسے ایک ماں اپنے بچوں کی دیکھ بھال کرتی ہے۔
View more
Thu, 07 Nov 2024 17:38:52SO Admin
مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے تناظر میں شیوسینا یو بی ٹی نے اپنا انتخابی منشور آج جاری کر دیا۔ پارٹی کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے جمعرات کو منشور کی رونمائی کرتے ہوئے حکومت پر شدید تنقید کی۔ ادھو نے اس انتخابی منشور کو ’وچن نامہ‘ کا نام دیتے ہوئے کہا، ’’مہا وکاس اگھاڑی کی حکومت کے بعد ہم شیوسینا کی جانب سے کیا اقدامات کریں گے، عوام کی خدمت کس طرح کریں گے، اس کا لائحہ عمل ہم نے عوام کے سامنے رکھا ہے۔ ہم
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy