Thu, 07 Nov 2024 11:23:36SO Admin
عدالت نے کہا کہ ’’جب مہاربھارت میں ایکلویہ سے کہا گیا تھا کہ وہ احتراماً اپنے استاد کو اپنا انگوٹھا، جس کےذریعے وہ تیز اندازی کرتا ہے، دینے کیلئے کہا گیا تو اس نے بغیر ہچکچاہٹ کے ایسا کیا تھا۔ جیسے جیسے دنیا ترقی کر رہی ہے اور ٹیکنالوجی ایڈوانسڈ ہورہی ہے استاد اور طالب علم کے درمیان کا رشتہ اتنا ہی خراب ہوتا جا رہا ہے۔
View more
Thu, 07 Nov 2024 10:52:31SO Admin
مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لئے مہا وکاس اگھاڑی نے اپنی انتخابی گارنٹیاں جاری کر دی ہیں، جن میں عوام کے لئے متعدد اہم وعدے شامل ہیں۔ ان 5 گارنٹیوں کا اعلان راہل گاندھی نے کیا، جبکہ اس موقع پر کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے، این سی پی کے سربراہ شرد پوار، اور شیو سینا کے رہنما ادھو ٹھاکرے سمیت دیگر اہم رہنما بھی موجود تھے۔
View more
Thu, 07 Nov 2024 10:41:54SO Admin
کولکاتا کے بدھان نگر پولیس اسٹیشن میں معروف اداکار متھن چکرورتی کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ یہ معاملہ کولکاتا میں بی جے پی کی ایک میٹنگ کے دوران ان کی جانب سے کیے گئے ایک اشتعال انگیز تبصرے سے جڑا ہے، جسے انہوں نے فلمی انداز میں پیش کیا تھا۔ اس میٹنگ میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ بھی شریک تھے۔
View more
Thu, 07 Nov 2024 10:35:04SO Admin
جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے دفعہ 370 کے حوالے سے نیشنل کانفرنس کی پیش کردہ قرارداد کو غیر تسلی بخش قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ نیشنل کانفرنس نے جموں و کشمیر کے خصوصی درجے کی منسوخی پر تشویش کا اظہار کیا ہے، مگر قرارداد میں اس اقدام کو غیر آئینی کہنے کے بجائے مذاکرات پر زور دیا گیا ہے، جو ناکافی ہے۔
View more
Thu, 07 Nov 2024 10:28:59SO Admin
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے وقف سے متعلق جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کے طرز عمل پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے پارلیمانی اور آئینی اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیا۔ بورڈ کے ترجمان ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس نے بیان دیا کہ جے پی سی کو وقف ترمیمی بل 2024 پر صرف متعلقہ افراد اور اداروں سے رائے طلب کرنی چاہیے تھی۔ تاہم کمیٹی نے نہ صرف مختلف مرکزی وزارتوں اور محکموں بلکہ غیر متعلقہ اداروں، ج
View more
Thu, 07 Nov 2024 10:22:04SO Admin
جھارکھنڈ کی برہیٹ اسمبلی سیٹ پر 2019 کے انتخابات میں وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کے مد مقابل بی جے پی کے امیدوار رہے سیمون مالتو نے منگل کو اپنے حامیوں کے ہمراہ جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) میں شمولیت اختیار کر لی۔ بی جے پی سے استعفیٰ دینے کے بعد رانچی میں انہوں نے وزیر اعلیٰ سورین سے ملاقات کی، جس کے بعد انہیں باضابطہ طور پر جے ایم ایم کی رکنیت دی گئی۔
View more
Thu, 07 Nov 2024 00:00:57SO Admin
بی جے پی لیڈر کرشنا نائک کو ’مسٹر پاکستان‘ کا خطاب دیتے ہوئے سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) نے اس کے نفرت انگیز بیانات پر فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ ایس ڈی پی آئی نے پولس کو متنبہ کیا ہے کہ اگر کرشنا نائک کو فوری گرفتار کر کے جیل کی سلاخوں کے پیچھے نہیں بھیجا گیا تو وہ مزید سخت احتجاج کی راہ اختیار کریں گے، جس میں پولس تھانہ کا گھیراؤ بھی شامل ہو سکتا ہے۔
View more
Wed, 06 Nov 2024 19:15:20SO Admin
اُتر پردیش میں بلڈوزر ایکشن کے معاملے پر سپریم کورٹ نے ایک اہم فیصلہ سنایا ہے۔ سپریم کورٹ نے بدھ کے روز یوپی حکومت کو ہدایت دی ہے کہ انہوں نے بغیر اطلاع دئے سڑک کی توسیع کے لیے ایک گھر کو منہدم کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے ایسے "من مانی" رویے پر سرزنش کرتے ہوئے مالک مکان کو 25 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
View more
Wed, 06 Nov 2024 18:49:29SO Admin
بھٹکل میں منگل کو شہد کی مکھیوں کے ایک حملے میں جو چار لوگ زخمی ہوئے تھے، اُس میں جالی کوڈی کی رہنے والی ایک خاتون 70 سالہ ماستمّا منجپّا نائک کو شدید زخمی حالت میں آئی سی یو میں داخل کیا گیا تھا، پتہ چلا ہے کہ آج اُس نے دم توڑ دیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy