Sat, 09 Nov 2024 21:47:53SO Admin
ضلع شمالی کینرا کے سیاسی حلقوں میں یہ بات گردش کر رہی ہے کہ سینئر کانگریسی لیڈر، سابق وزیر اور موجودہ رکن اسمبلی آر وی دیشپانڈے اور موجودہ ضلع انچارج وزیر منکال وئیدیا کے بیچ سیاسی کھینچا تانی کی وجہ سے سرکاری امور کی انجام دہی میں افسران بے بس ہوگئے ہیں کیونکہ برسر اقتدار پارٹی سے تعلق رکھنے والے دونوں لیڈران اپنے اپنے طور پر سرکاری افسران پر دباو بنا رہے ہیں کہ ہر کام ان کی مرضی کے مطابق کام ہو
View more
Sat, 09 Nov 2024 21:42:57SO Admin
وزیر برائے ماہی گیری و ضلع انچارج منکال وئیدیا ایک طرف چن پٹن اور شیگاوں کے ضمنی انتخابات کی تشہیر میں لگے ہیں تو دوسری طرف ضلع میں کانگریس پارٹی اور خود وزیر موصوف کے خلاف بالخصوص سوشیل میڈیا پر بی جے پی کی محاذ آرائی عروج پر ہے ۔ تعجب خیز بات یہ ہے کہ اس کے جواب میں کانگریسی لیڈران اور خود منکال وئیدیا نے لاتعلقی اور خاموشی کا رویہ اپنایا ہے ۔
View more
Sat, 09 Nov 2024 21:38:06SO Admin
شہر سے قریب 85 کلو میٹر دور دکشن کنڑا کے سولیا میں پیش آئے دو مختلف سڑک حادثات میں دو خواتین کی موت واقع ہوگئی، جبکہ ایک لڑکی شدید زخمی ہے۔ دونوں حادثات جمعہ کی شام کو پیش آئے
View more
Sat, 09 Nov 2024 18:10:42SO Admin
کانگریس کے صدر ملیکارجن کھڑگے نے ہفتے کے روز بی جے پی پر الزام لگایا کہ وہ ان کی پارٹی کی گارنٹی اسکیموں کی نقل کرتے ہوئے انتخابات کے دوران "جملہ " (بے معنی وعدے) کے طور پر ایسی ہی اسکیمیں پیش کر رہی ہے۔کھڑگے نے وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کرناٹک کی کانگریس حکومت کی گارنٹی اسکیموں کا دفاع کیا اور کہا کہ کانگریس ہمیشہ عوام کی بھلائی کے لیے کام کرتے ہوئے اپنے وع
View more
Fri, 08 Nov 2024 23:09:55SO Admin
جھارکھنڈ میں بنگلہ دیشی دراندازی کے معاملے پر سپریم کورٹ میں جمعہ کو سماعت ہوئی۔ سماعت کے بعد عدالت نے مرکزی حکومت اور عرضی دہندہ دانیال دانش کو نوٹس جاری کیا ہے۔ جسٹس سدھانشو دھولیا اور جسٹس اے امان اللہ کی بنچ نے دونوں فریقین کو جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس معاملے کی اگلی سماعت 3 دسمبر کو ہو گی۔
View more
Fri, 08 Nov 2024 23:06:12SO Admin
منی پور میں جاری تشدد کے بیچ وزیر اعلیٰ این بیرین سنگھ کے لیے مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے ان کے خلاف ’وسل بلوور ٹیپ‘ کی جانچ کا فیصلہ کیا ہے۔ عدالت نے ان آڈیو ریکارڈنگز کی تحقیقات پر رضا مندی ظاہر کی ہے، جو مبینہ طور پر وزیر اعلیٰ بیرین سنگھ کا میتئی اور کوکی کمیونٹیز کے درمیان تشدد میں ملوث ہونے کی طرف اشارہ کرتی ہیں۔
View more
Fri, 08 Nov 2024 23:02:47SO Admin
مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کی گہماگہمی کے دوران شیوسینا (یو بی ٹی) کے سینئر رہنما سنجے راؤت نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان پر اور ان کے ساتھیوں پر بی جے پی میں شامل ہونے کے لیے شدید دباؤ ڈالا گیا تھا۔ راؤت نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ پارٹی تقسیم کی سیاست کر رہی ہے اور خود اندرونی اختلافات کا شکار ہے۔
View more
Fri, 08 Nov 2024 22:58:22SO Admin
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی اقلیتی حیثیت کے معاملے میں سپریم کورٹ کی سات رکنی بنچ نے اپنا فیصلہ سنایا ہے، جو متفقہ نہیں تھا بلکہ 4:3 کے تناسب سے آیا۔ چیف جسٹس آف انڈیا، جسٹس سنجیو کھنہ، جسٹس پاردیوالا اور جسٹس منوج مشرا نے اکثریتی رائے دی، جبکہ جسٹس سوریہ کانت، جسٹس دیپانکر دتہ اور جسٹس ایس سی شرما نے اختلافی رائے کا اظہار کیا۔
View more
Fri, 08 Nov 2024 22:48:54SO Admin
ہریانہ کے فرید آباد میں بلڈوزر ایکشن کے دوران بڑے پیمانے پر انہدامی کارروائی عمل میں لائی گئی، جس سے علاقے میں ہلچل مچ گئی۔ یہ کارروائی فرید آباد کے تگاؤں علاقے میں کی گئی، جہاں پنچایت کی زمین پر غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی 35 عمارتوں کو منہدم کر دیا گیا۔ انہدام کے وقت ڈیوٹی مجسٹریٹ، تگاؤں ذیلی تحصیل کے نائب تحصیل دار پنکج کمار اور تگاؤں تھانے کی پولیس فورس بھی موقع پر موجود رہی، تاکہ امن و اما
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy