Wed, 06 Nov 2024 12:02:25SO Admin
دہلی میں فضائی آلودگی سے لوگوں کو ابھی تک کوئی خاص راحت نہیں ملی ہے، اور شہر کی فضا میں سانس لینا اب مشکل ہو گیا ہے، جس سے صحت پر سنگین اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ بدھ کے روز بھی شہر کی فضائی کیفیت مسلسل چوتھے دن 'سنگین' زمرے میں رہی۔ مجموعی طور پر، آلودگی کی سطح 'انتہائی خراب' کی حد کو چھو رہی ہے۔ وزیر پور میں اے کیو آئی 421، بوانا میں 409، نیو موتی باغ میں 378 اور این ایس آئی ٹی میں 444 ریکارڈ کیا گی
View more
Wed, 06 Nov 2024 11:06:32SO Admin
ممبئی کے مشہور لیڈر اور سابق ایم ایل اے بابا صدیقی کے قتل کیس میں مشتبہ انمول بشنوئی کی شمولیت کی تحقیقات جاری ہیں۔ ممبئی کی عدالت نے ڈی ایف ایس ایل کو ہدایت دی ہے کہ وہ شُوٹر وکی کمار گپتا اور انمول بشنوئی کے درمیان ہونے والی بات چیت کی آڈیو کلپ کی سافٹ کاپی (پین ڈرائیو میں) پولیس کو فراہم کرے تاکہ مزید تحقیقات کی جا سکیں۔
View more
Wed, 06 Nov 2024 11:01:05SO Admin
سینٹرل ویجی لینس کمیشن (سی وی سی) نے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے فلیگ اسٹاف روڈ پر واقع سرکاری بنگلے کی تعمیر نو میں ممکنہ بے ضابطگیوں کے معاملے پر سی پی ڈبلیو ڈی سے تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ بی جے پی کے رہنما وجندر گپتا نے منگل کو یہ دعویٰ کیا، جس کے مطابق کیجریوال اسی بنگلے میں 9 سال سے مقیم رہے ہیں۔ بی جے پی نے اس عمارت کو ’شیش محل‘ کا نام دیا ہے اور غیر قانونی تعمیرات کے الزامات کے تحت
View more
Wed, 06 Nov 2024 10:29:18SO Admin
پیر کے روز مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں نامزدگی واپس لینے کا آخری موقع تھا۔ اس موقع پر مہایوتی اور مہاوکاس اگھاڑی کے کئی ناراض لیڈران نے اپنی نامزدگیاں واپس لے کر پارٹیوں کو قدرے سکون فراہم کیا، تاہم کچھ امیدوار اب بھی انتخابی میدان میں ڈٹے ہوئے ہیں۔ انہی میں سے ایک اہم شخصیت بی جے پی کی سابق رکن پارلیمنٹ حنا گاوت ہیں، جنہوں نے بطور آزاد امیدوار الیکشن لڑنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔
View more
Wed, 06 Nov 2024 10:26:07SO Admin
مراٹھا ریزرویشن تحریک کی قیادت کرتے ہوئے سرخیوں میں آنے والے منوج جرانگے نے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات سے اچانک دستبرداری اختیار کرکے سیاسی ماحول کو گرما دیا ہے۔ کئی مہینوں سے وہ انتخابی مہم میں سرگرم نظر آ رہے تھے اور ان کے حمایتیوں نے پرچہ نامزدگی بھی داخل کیے تھے، لیکن اچانک ان سب نے اپنے کاغذات واپس لے لیے ہیں۔ جرانگے کا انتخابی میدان سے ہٹ جانا ایک بڑی سیاسی حکمت عملی کے تحت کیا گیا اقدام سمجھا
View more
Wed, 06 Nov 2024 00:50:54SO Admin
دو الگ الگ مقامات پر شہد کی مکھیوں کے حملے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد سمیت کل چار لوگ زخمی ہو گئے ہیں۔ تمام زخمیوں کو بھٹکل سرکاری اسپتال میں ایڈمٹ کیا گیا ہے، جن میں سے ایک کو بعد میں ایمرجنسی وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے۔ یہ واقعہ منگل شام کو پیش آیا۔
View more
Tue, 05 Nov 2024 23:13:20SO Admin
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے یوپی مدرسہ بورڈ کی قانونی حیثیت کے سلسلے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے مدرسہ کمیونٹی کے لیے انصاف کی جیت قراردیا ہے ۔واضح ہو کہ آج سپریم کورٹ نے اپنے تا ریخی فیصلے میں اتر پردیش مدرسہ بورڈ کی حیثیت پر مہر لگادی ہے۔ مولانا مدنی نے اس فیصلے کو خوش آئندبتاتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ ہندستانی مسلمانوں اور خاص طور پر مدرسوں سے وابستہ افرا
View more
Tue, 05 Nov 2024 19:15:45SO Admin
پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کی تفصیلات مرکزی وزیر کرن رجیجو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر فراہم کی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ اجلاس 25 نومبر سے شروع ہو کر 20 دسمبر تک جاری رہے گا۔ اجلاس کے دوران متعدد اہم بلوں پر غور و خوض کیا جائے گا۔
View more
Tue, 05 Nov 2024 19:09:35SO Admin
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ان کا ملک اپنا پیغام کئی بار دہرا چکا ہے اور دوسرے فریق سے مطالبہ کر چکا ہے کہ وہ ایران کے ارادے کو نہ آزمائے اور اس کی صلاحیتوں کو کم تر نہ سمجھے۔ایرانی خبر رساں ایجنسی IRNA کے مطابق عراقچی نے یہ بات پاکستانی دار الحکومت اسلام آباد پہنچنے کے بعد ایک بیان میں کہی۔ عراقی کے مطابق ایران ماضی میں امتحانوں میں کامیاب رہا ہے اور اگر کسی نے اس کو آزمایا تو
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy