ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / دہلی کے وزیرآباد تھانے میں خوفناک آگ، مال خانے میں رکھیں 345 گاڑیاں خاکستر

دہلی کے وزیرآباد تھانے میں خوفناک آگ، مال خانے میں رکھیں 345 گاڑیاں خاکستر

Sun, 06 Apr 2025 12:35:54    S O News

نئی دہلی، 6/اپریل  (ایس او نیوز /ایجنسی)دہلی میں موسم گرم ہوتے ہی آگ لگنے کے واقعات میں بھی تیزی آ رہی ہے، جو تشویش کا باعث بن چکے ہیں۔ چند روز قبل نریلا صنعتی علاقے میں گودام میں آگ لگی تھی، اور اب تازہ واقعہ میں شمالی دہلی کے بوانا علاقے میں ایک فیکٹری میں اچانک زوردار آگ بھڑک اٹھی۔ واقعہ پیر کی صبح پیش آیا، جب فیکٹری کے اندر موجود سامان نے آگ پکڑ لی اور شعلوں نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا جا سکا۔

آگ اتنی شدید تھی کہ اس میں سینکڑوں گاڑیاں جل کر خاک ہو گئیں۔ فائر کنٹرول روم کو 4:30 بجے کے قریب آگ لگنے کی اطلاع ملی تھی۔ موقع پر الگ الگ فائر اسٹیشن سے آگ بجھانے والی سات گاڑیاں پہنچیں اور 2 گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔

فائر ڈائرکٹر اتل گرگ نے بتایا کہ آگ بجھانے کے بعد پھر اہلکاروں کی ٹیم نے لگاتار کولنگ کا کام کیا جس سے کہ دوبارہ آگ نہ بھڑک سکے۔ اسٹیشن آفیسر منوج تیاگی کی ٹیم نے آگ کو صبح ساڑھے چھ بجے کے آس پاس بجھایا۔ پوری طرح سے کولنگ کرنے کے بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع سے واپس ہوئیں۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق آگ کی لپیٹ میں آنے سے 345 گاڑیاں جل کر خاک ہو گئیں جن میں سے 260 اسکوٹی اور باقی 85 کار شامل ہیں۔ راحت کی بات یہ ہے کہ اس حادثے میں کسی کے جان جانے یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

واضح رہے کہ دو دن پہلے نہرو پلیس واقع ٹریفک پولیس کی پٹ میں بھی آگ لگ گئی تھی۔ اس میں 200 سے زیادہ گاڑیاں جل کر خاک ہو گئی تھیں۔ وہیں کچھ دنوں پہلے غازی آباد کے صاحب آباد میں بھی آگ لگنے کا واقعہ سامنے آیا تھا۔ یہاں ورندا ون گارڈن کے پاس گودام میں کھڑے ٹرک میں اچانک آگ لگ گئی تھی، جس میں دیکھتے ہی دیکھتے آس پاس کھڑے 6 ٹرک جل کر خاک ہو گئے تھے۔


Share: