Mon, 13 Oct 2025 12:04:52
سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے سینئر لیڈر اور سابق کابینہ وزیر اعظم خان کی سیکورٹی دوبارہ بحال کر دی گئی ہے۔ انہیں وائی کیٹیگری کی سیکورٹی فراہم کی گئی ہے۔ سیتاپور جیل میں 23 ماہ قید کی زندگی گزارنے کے بعد گزشتہ ماہ اعظم خان جیل سے ضمانت پر باہر آئے ہیں۔ ان کی سیکورٹی میں تعینات گارڈز اور گنرز ان کے پاس واپس بھیج دیے گئے ہیں۔
View more
Mon, 13 Oct 2025 11:42:53
کانگریس جنرل سکریٹری اور مرکزی رہنما پرینکا گاندھی نے 24 سالہ آنندو اجی کی خودکشی کیس میں آر ایس ایس کے خلاف سنگین جنسی استحصال کے الزامات کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ پرینکا گاندھی نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل ایکس پر لکھا کہ اجی نے اپنے خودکشی نوٹ میں کہا ہے کہ انہیں آر ایس ایس کے ارکان کی طرف سے بار بار بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
View more
Mon, 13 Oct 2025 11:30:00
درگاپور، مغربی بنگال میں میڈیکل کی طالبہ کے ساتھ مبینہ اجتماعی عصمت دری کے بعد خواتین طالبات کو رات گئے باہر جانے سے گریز کرنے کے ان کے مشورے پر بڑھتی ہوئی تنقید کے درمیان، وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اتوار یعنی12 اکتوبر کو الزام لگایا کہ ان کے بیا ن کو توڑ مروڑ کے پیش کیا گیا ہے ۔
View more
Mon, 13 Oct 2025 11:26:52
دہلی پردیش کانگریس کے شعبہ مواصلات کے چیئرمین اور سابق رکن اسمبلی انل بھاردواج نے کہا ہے کہ حق اطلاعات (آر ٹی آئی) قانون ہندوستان کے جمہوری ڈھانچے کی بنیادوں میں سے ایک ہے، جس کی کمزوری دراصل جمہوریت کی کمزوری ہے۔ انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس قانون کو دوبارہ شفاف اور مؤثر بنائے تاکہ عوامی اداروں کی جوابدہی یقینی بن سکے۔
View more
Mon, 13 Oct 2025 11:22:54
کانگریس کی قیادت والی یو پی اے حکومت کے ذریعہ 2005 میں نافذ کیے گئے آر ٹی آئی ایکٹ کی 20 ویں سالگرہ کے موقع پر اندرا بھون میں واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
View more
Mon, 13 Oct 2025 11:20:18
آئندہ ماہ 2 مرحلوں میں ہونے والے اسمبلی انتخاب کے لیے این ڈی اے میں سیٹوں کی تقسیم کا اعلان ہو گیا ہے۔ اس بار بی جے پی اور جے ڈی یو 101-101 سیٹوں پر انتخاب لڑیں گی، جبکہ چراغ پاسوان کی پارٹی کو 29 سیٹیں دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ اتحاد میں شامل جیتن رام مانجھی اور اوپیندر کشواہا کی پارٹی کو 6-6 سیٹیں دی گئی ہیں۔
View more
Mon, 13 Oct 2025 11:16:24
حق اطلاعات قانون (رائٹ ٹو انفارمیشن یعنی آر ٹی آئی) کے نفاذ کی بیسویں سالگرہ کے موقع پر کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے کہا ہے کہ یہ قانون ایک ایسے دور کا آغاز تھا جب شہریوں کو شفافیت اور جوابدہی کے حق کی ضمانت دی گئی۔
View more
Mon, 13 Oct 2025 11:12:29
ہریانہ کے سینئر آئی پی ایس افسر وائی پورن کمار کی خودکشی کے معاملہ پر کانگریس کے راجیہ سبھا رکن رندیپ سنگھ سرجیوالا نے ریاست کے وزیر اعلیٰ نائب سنگھ سینی پر طنزیہ حملہ بولا ہے۔ اتوار (12 اکتوبر) کو کیتھل میں واقع پریس کانفرنس میں رندیپ سرجیوالا نے الزام عائد کیا کہ ’’ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نائب سنگھ سینی ملک کے قانون کو توڑ رہے ہیں اور قصورواروں کا ساتھ دے رہے ہیں۔‘‘
View more
Sun, 12 Oct 2025 20:22:02
انسانی حقوق کے تحفظ اور ضرورت مندوں کو قانونی امداد فراہم کرنے والے ادارے ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سیول رائٹس (APCR) نے اترپردیش کے شہر بریلی میں منعقدہ “آئی لو محمد” مظاہروں کے بعد پولیس اور انتظامیہ پر مسلمانوں کے خلاف سخت کارروائی اور اجتماعی سزا دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے ایک فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ جاری کی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy